• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

درگاہ فیض الٰہی معاملے میں این ایس اے سے لگائی گہار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 15, 2026
0 0
A A
درگاہ فیض الٰہی معاملے میں این ایس اے سے لگائی گہار
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج :دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ علاقے میں واقع تاریخی مسجد درگاہ سید فیض الٰہی کے احاطے میں کی گئی انہدامی کارروائی کے معاملے کو آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے سامنے اٹھایا۔ وفد میں شامل آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین اور درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین حضرت سید نصیر الدین چشتی اورآل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے نائب صدر و درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کے سجادہ نشین ارشد فریدی نے زور دے کر کہا کہ مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں سے متعلق کسی بھی تنازع میں بلڈوزر کارروائی سے قبل دونوں فریقین کو اعتماد میں لے کر بات چیت اور مصالحت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔کونسل نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی مقامات سے متعلق انہدامی کارروائیوں کی خبریں عالمی سطح پر گردش کر رہی ہیں، جس سے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب اور بین الاقوامی شبیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وفد کا کہنا تھا کہ ایسے حساس معاملات کو اگر میڈیا اور سیاسی بیانات کے ذریعے فرقہ وارانہ رنگ دیا جائے تو اس کے اثرات سماجی ہم آہنگی پر مرتب ہوتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے سب کے لیے قابل قبول ہیں، لیکن اگر حکومت ایک واضح مکینزم تیار کرے اور متعلقہ فریقین کو ایک میز پر بٹھائے تو کئی تنازعات باہمی رضامندی سے حل ہو سکتے ہیں۔ وفد نے تجویز دی کہ کونسل ایسے معاملات میں حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دیا جا سکے۔وفد نے اس موقع پر اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عالمی سطح پر خصوصاً مسلم ممالک میں ہندوستان کو آج بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں تمام مذاہب اور برادریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تاہم، مذہبی مقامات سے متعلق متنازع کارروائیاں اس مثبت تاثر کو کمزور کر رہی ہیں۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے وفد کی باتوں کو توجہ سے سنا اور ملک کے تئیں ان کی سنجیدہ فکر مندی کی تعریف کی۔ اجیت ڈوول نے وفد کو یقین دلایا کہ پیش کی گئی تجاویز کو حکومت کے متعلقہ حلقوں تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئندہ دنوں کوئی رہنما خطوط یا لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات کے دوران وفد میں حضرت سید فرید احمد نظامی ،درگاہ حضرت نظام الدین،علی شاہ ،درگاہ کلیر شریف،نیر میاں ،درگاہ رادولی شریف، اتر پردیش،ڈاکٹر حبیب الرحمن نیازی درگاہ، جے پور،محتشم علی درگاہ ابو اللہ، آگرہ ،علی ذکی حسینی، درگاہ گلبرگہ،حضرت سید عبدالقادر قادری ، نیشنل کوآرڈینیٹر، آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل،غلام نجمی فاروقی، نیشنل سیکریٹری، آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل شامل تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist