• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

درگاہ خواجہ قطب شاہ چشتی اشوکا روڈ بھی انہدامی کارروائی کی زد میں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 15, 2023
0 0
A A
درگاہ خواجہ قطب شاہ چشتی اشوکا روڈ بھی انہدامی کارروائی کی زد میں
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،:وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دہلی کے پولیس کمشنر کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جسمیں اشوکا روڈ پٹیل چوک الیکشن کمیشن دفتر کے قریب واقع درگاہ حضرت خواجہ قطب شاہ چشتی پرغیر قانونی قبضہ مخالف انہدامی کارروائی کا اندیشہ جتاتے ہوئے درگاہ کی حقیقت اور انکروچمنٹ مخالف مہم کے نام پر چلائی جارہی درگاہوں کے خلاف مہم پر سوال کھڑے کئے ہیں۔امانت اللہ خان نے لکھا کہ ہمیں کچھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اشوکا روڈ پٹیل چوک الیکشن کمیشن دفتر کے قریب واقع درگاہ حضرت خواجہ قطب شاہ چشتی کو انکروچمنٹ مخالف مہم کے نام پر انہدامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے جو کہ سراسر غلط اور حقیقت سے دور ہے۔اور درگاہوں کے خلاف گزشتہ کچھ دنوں سے جاری یہ مہم صرف اور صرف مسلمانوں کو پریشان کرنے اور انھیں نشانہ بنانے کے لئے چلائی جارہی ہے۔انہوں نے آگے لکھا کہ مذکورہ درگاہ ایک چشتی سلسلہ کے بزرگ کی ہے جو ہندوستان کے مسلم طبقہ میں پائے جانے والے صوفیوں کے چار مشہور سلسلوں (قادریہ،سہروردیہ،نقشبندیہ،چشتیہ)میں سے ایک ہے جس سے بڑی تعداد میں مسلمانوں کی عقیدت وابستہ ہے اور وہ اس مزار پر اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کرنے اور دعائیں لینے کے لئے آتے ہیں۔
اس وجہ سے یہ ہزاروں مسلمانوں کی عقیدت کا مسئلہ ہے جبکہ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ یہ مزار سینکڑوں سال سے واقع ہے جب وہاں روڈ یا فٹ پاتھ کا نام و نشان بھی نہیں تھا اور آس پاس جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ درگاہ کو بنا نقصان پہونچائے کئے گئے ہیں اور درگاہ اس وقت بھی مکمل محفوظ رہی جب وہاں روڈ اور فٹ پاتھ کی تعمیر کی گئی اس لئے اب اسے غیر قانونی قبضہ مخالف مہم کا حصہ بناناسراسر غلط ہے۔امانت اللہ خان نے آگے لکھا کہ حال ہی میں دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی قبضہ مخالف مہم کے نام پر مسلم عبادتگاہوں کو نشانہ بنایا جارہاہے اور ان پر بلڈوزر چلایا جارہاہے جو دہلی کے مسلمانوں کو پریشان کرنے کی منصوبہ بندی اور مسلم مخالف ذہنیت کا نتیجہ ہے۔اور ابھی حال ہی میں نظام الدین میں درگاہ بھورے شاہ اور سنہری باغ واقع درگا پر بلڈوزر چلادیا گیا جبکہ 11اپریل کو بابر روڈ بنگالی مارکیٹ واقع مسجد کی باؤنڈری وال کوبنا کسی قانونی جواز یا طریقہ کار کے بلڈوزر چلاکر منہدم کردیا گیاجبکہ یہ بھی غور طلب ہے کہ ان سب کارروائیوں کے لئے رمضان کے مقدس مہینہ کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا ہے۔
امانت اللہ خان نے آگے زور دیکر لکھا کہ ریاست پورے طبقہ کے وجود پر سوالیہ نشان نہیں لگاسکتی اور نہ ہی اپنی بے پناہ قوت کا غلط استعمال کر سکتی ہے جبکہ مذہبی عبادگاہوں اور اوقاف کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جسے آئین کے ساتویں شیڈیول کی متعلقہ فہرست میں اندراج نمبر 28میں واضح کیا گیا ہے۔ اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ مذکورہ درگاہ کو منہدم کرنے کی بالکل بھی اجازت نہ دی جائے۔غور طلب ہے کہ ابھی حال ہی میں بنا کسی قانونی جواز کے بنگالی مارکیٹ واقع مسجد و مدرسہ تحفیظ القرآن کی باؤنڈری وال و دیگر تعمیرات کو بھاری بھرکم پولیس عملہ کے ساتھ ایل اینڈ ڈی او نے بلڈوزر کی مدد سے منہدم کردیا تھا جس کے خلاف امانت اللہ خان چیئرمین دہلی وقف بورڈ کی ہدایت پر وقف بورڈ کی لیگل ٹیم نے ہائی کورٹ میں درخواست لگائی جس پرعدالت عالیہ کے ذریعہ مرکزی حکومت اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو سخت پھٹکار لگائی گئی اور آئندہ ایسی کسی بھی کارروائی سے باز رہنے کی ہدایت عدالت عالیہ نے دی تاہم ایسا لگتا ہے کہ ایک منصوبہ بند طریقہ سے کچھ مسلم عبادگاہوں اور درگاہوں کو نشان زد کرکے یکے بعد دیگرے ان پر بلڈوزرچلایا جارہاہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist