• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دارالعلوم کی مسجد رشید میں کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس منعقد

اجلاس کے دوران مدارس اسلامیہ سے متعلق تجاویز کے علاوہ ردِّ شکیلیت فتنہ کا تعاقب کرنے کا عہد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 22, 2024
0 0
A A
دارالعلوم کی مسجد رشید میں کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند (سماج نیوز سروس) دارالعلوم کی مسجد رشید میں کل صدر مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند کے تحت ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں رد شکیلیت ودیگر فتنوں کا تعاقب اور مدارس اسلامیہ سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس مولانا سید ارشد مدنی اور ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دینی مدارس مسلمانوں کے دین و ایمان کے تحفظ اور ان کی نسل نو کی تعلیم و تربیت کا سب سے اہم ذریعہ ہیں ۔ یہ ادارے ملت اسلامیہ ہند کی تعلیمی واخلاقی نشو ونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ملک کی سالمیت ، تحفظ اور نئی نسل میں ملک کے دفاع اور حب وطن کا جذبہ پیدا کرنے میں بھی ان کی خدمات کسی سے مخفی نہیں ہیں، لیکن ملک میں ایک ایسا طبقہ موجود ہے جو ان مدارس کو بے جا طعن و تشنیع کا نشانہ بناکر ان کے کردار کو مسخ کرنے میںمصروف ہے اور افسوس ہے کہ اس نفرت پسند طبقہ کو حکومت میں بعض ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے ہوئے افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اس لئے یہ مشاورتی اجلاس مدارس کے خلاف متعصبانہ شر انگیز کوششوں کی سخت مذمت کرتاہے اور ارباب اقتدار سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مدارس کی اہمیت کو پہچانیں اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ اسی کے ساتھ یہ اجلاس سبھی مدارس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے تحفظ اور اپنے دائرہ کار کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کی بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے رجسٹرڈ سوسائٹی یاٹرسٹ کے تحت ادارہ کے نظام کو چلائیں۔ حساب میں شفافیت کے لئے بینک اکائونٹ کھولے جائیں اور بیلنس شیٹ بناکر اسے کسی اچھے سی اے سے ضرور آڈٹ کرایا جائے اور طلبہ کی رہائش کے لئے صاف پانی، صاف شفاف کمروں اور باتھ روم وغیرہ کا معقول انتظام کریں۔ مدرسہ میں گنجائش کے اعتبار سے ہی طلبہ رکھے جائیں نیز ملکیت کے کاغذات اور تعمیری نقشے کی منظوری بالخصوص ملکیت کا مکمل ثبوت ، رجسٹری، نوٹری ، وقف نامہ ، ذاتی ملکیت یا ادارہ کی ملکیت، رجسٹری مع داخل خارج ، بلڈنگ کا منظور شدہ نقشہ، پینے کا پانی، بجلی کی سپلائی، فائر فائٹنگ کے لئے محکمہ فائر برگیڈ سے اجازت وغیرہ کی اپڈیٹ کاپیاں تیار رکھی جائیں۔ اس کے علاوہ مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ جو مختلف علاقوں میں سفر کرتے ہیں ان کے پا س ان کے اور ان کے والدین کے آدھار کارڈ وغیرہ موجود ہوں نیز ان کے پاس مقامی پردھان ، مکھیا کی ایک تحریر ہو اور والدین کی طرف سے حلف نامہ ہو ۔ وہ جس مدرسہ میں جارہے ہوں ا س کے لیٹر پیڈ کی کاپی ساتھ ہو، جہاں ان کے ناموں کا اندراج ہو تاکہ بوقت ضرورت ان کو پیش کیا جاسکے۔ تحفظ ختم نبوت کی نسبت سے مقررین نے کہا کہ اسلام کی نظر میں عقائد کی درستگی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔ اگر کسی شخص کا عقیدہ حضرات صحابہ کرام اور سلف صالحین کے نظریہ کے خلاف ہو تو ایسے شخص کو مسلمان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ کیوں کہ تمام اہل ایمان اس بات پر متفق ہیں کہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلسلہ نبوت ختم اور مکمل ہوچکا ہے اس لئے اس عقیدہ کا انکار بھی موجب کفر ہے۔ اس عقیدہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی طرح قیامت کے قریب حضرت مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول بھی امت مسلمہ کے متفقہ عقائد میں سے ہے۔ اس لئے ان کی علامات اور تصریحات کو عوام کے سامنے بیان کرنا علماء کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح جن علاقوں میں ایسے فتنے سر اٹھا رہے ہیں جو لوگوں کو ملحد اور مرتد بنارہے ہیں وہاں ائمہ مساجد اور علماء کی جانب سے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے اور بنیادی طو رپر ایسے لوگوں کے عقائد کی درستگی کی جائے۔ مدارس عربیہ میں فرقہ باطلہ کی تردید میں محاضرات کا اہتمام کیا جائے تاکہ طلبہ اس کے لئے پہلے سے تیار رہیں۔ مقررین نے کہا کہ علاقائی زبانوں میں فتنہ شکیلیت اور فتنہ گوہر شاہی سے متعلق مواد تیار کرکے گھر گھر پہنچایا جائے اور ان فتنوں کی سنگینی پر آگاہ کیا جائے، لہٰذا ان تمام تجاویز کو عملی طو رپر نافذ کرنے کے لئے کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت کی نگرانی میں علاقائی مجالس قائم کی جائیں اور ان کو مسلسل فعال ومتحرک رکھا جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی  صدر میکرون سے ملاقات

    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات

    مارچ 29, 2026
    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی  سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    مارچ 29, 2026
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist