• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دریا دلی

دنیا کے 1000منتخب مسلمانوں کو عمرہ ادا کرنے کی دعوت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی حکومت ہر سال دنیا کے مختلف ملکوں سے نمائندہ افراد کو حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے ’’شاہی مہمان ‘‘ کے طور پر اپنے ملک آنے کی دعوت دیتی ہے ، اور ان کے جملہ اخراجات ادا کرتی ہے ۔ اس دیرینہ اور پاکیزہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے سال 2024 کیلئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے بن عبدالعزیزآل سعود حفظ اللہ نے گذشتہ 3جنوری 2024کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے ایک ہزار مسلمانوں کو عمرہ ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اس مبارک قدم پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بند عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، یہ مبارک فیصلہ یہ بتاتا ہے کہ حکومت سعودی عرب اور اس کے حکمراں دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے امور سےبے انتہا دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے باہمی تعلقات کو مضبوط اور طاقتورر دیکھنا چاہتے ہیں، اور پوری دنیا میں اسلامی کاز سے جڑے ہوئے لوگوں کو ایک ساتھ جمع کرکے باہمی ملاقات اور استفادہ کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ان شاہی مہمانوں کی ضیافت اور عمرہ کی ادائیگی میں ان کی رہنمائی کا فریضہ وزارت اسلامی امور انجام دیتی ہے، اور ان کا انتخاب بھی یہی وزارت کرتی ہے، اس لئے وزیر موصوف نے اپنے بیان میں یہ وضاحت بھی کی ہے کہ جن ایک ہزار مسلمانوں کو عمرہ کی دعوت دی گئی ہے وہ دنیا کے مختلف ممالک کی نمائندہ اسلامی شخصیات کے علاوہ ائمہ و مشائخ جامعات و مدارس کے اہم اساتذہ اور عالم اسلام کی بااثر شخصیات ہوںگی۔ اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے اپنے بیان کے اخیر اپنی وزارت کو ملنے والے ہر طرح کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے یہ بتایاکہ وزارت اسلامی امور پوری کامیابی کے ساتھ اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کرنے اور اخلاقی قدروں کو پھیلانے میں سرگرم ہے، بغض و کراہیت اور غلو و شدت پسندی کو روکنے میں بڑا اہم کردار ادا کررہی ہے۔
بلاشبہ سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو عام مسلمانوں کے کاز سے دلچسپی رکھتا ہے، اور اس کے حکمراںدنیا میں امن و امان اور بقائے باہم کےلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، خاص طور پر اس حکومت نے حرمین شریفین کی تعمیر وتوسیع وتزئین کے میدان میں جو کارہائے نمایاں انجام دیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ذیل میں چند نمایاں خدمات پیش خدمت ہیں۔۱۔ زائرین اور حاجیوں کےلئے مکمل امن وراحت کے ماحول میں عبادات کی ادائیگی کا انتظام۔۲۔حج اور عمرہ کی ادائیگی کےلئے ٹرین، بس اور مواصلات کے تمام ترقی یافتہ ذرائع کا انتظام۔۳۔ حجاج اور زائرین کو دوران قیام پیش آنے والی تمام انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین انتظام۔۴۔حرمین شریفین کے تمام توسیعی پروگراموں کی تکمیل جس میں خانۂ کعبہ کا مطاف، خارجی صحن اور تمام پل اورپلیا کی تکمیل قابل ذکر ہے۔۵۔ خانۂ کعبہ کے قریب ذرائع مواصلات کا عمدہ نظم و نسق تاکہ حجاج و زائرین بآسانی آمدو رفت کرسکیں۔۶۔حرمین شریفین کے قریب اعلیٰ درجہ کے وسائل علاج سے لیس ہاسپیٹل کا قیام، تاکہ حجاج و زائرین کو پیش کرنے والے ہر طرح کی پریشانیوں کا صحیح اور بروقت علاج ہوسکے۔اس کے علاوہ خانۂ کعبہ کی زیارت کرنے والے حجاج و زائرین کی بڑھتی ہوئی تعدادکو دیکھتے ہوئے حکومت سعودی عرب اپنےویژن 2030 کے پیش نظر آنے والے دنوں میں تیس ملین زائرین کے استقبال کی تیاری میں مصروف ہے، اللہ تعالیٰ حکومت سعوی عرب کی حفاظت فرمائے اور اسے مزید خدمت دین کی توفیق عنایت فرمائے۔

ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist