• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ڈاریل مچل کے ہندوستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں500 رن مکمل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 17, 2026
0 0
A A
ڈاریل مچل کے ہندوستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں500 رن مکمل
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
راجکوٹ میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہین الاقوامی میچ میں ڈاریل مچل نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے153 منٹ میں117بالوں پر گیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر131 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو سات وکٹ کی جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔انکایہ اسکور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرا سب سے بڑااسکور ہے۔انہوں نے سب سے بڑا اسکور ہندوستان ہی کے خلاف بنایا ہے۔ ممبئی میں15 نومبر2023 میں ہوئے میچ میں انہوں نے180منٹ میں119 بالوںپرنو چوکوں اورسات چھکوں کی مدد سے134 رن بنائے تھے ۔ اتنی شاندار بلے بازی سے بھی انکی ٹیم جیت نہیںملی اور نیوزی لینڈکو اس میچ میں70 رن سے شکست ہوئی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوای کرکٹ میں دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے جو تین بڑے اسکور بنائے ہیں وہ تینوں انہوں نے ہندوستان کے خلاف بنائے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف ان کا تیسراسب سے زیادہ اسکور130 رن ہے جو انہوں نے192 منٹ میں127 بالوں پرنو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے دھرم شالہ میں22 اکتوبر2023 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو چاروکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
اپنی آوٹ ہوئے بغیر131 رن کی اننگ کے دوران ڈاریل مچل نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے پانچ ہزار اور ایک روزہ بین الاقوا می کرکٹ میں اپنے2500 رن مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے پانچ سو رن بھی مکمل کرلئے
راجکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے اختتام تک اس 34 سالہ کھلاڑی نے 2021 سے اب تک جن58 میچوں میںشرکت کی ہے انکی53 اننگوں میں56.73 کی اوسط اور95.29کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ8سنچریوںاور12نصف سنچریوں کی مدد سے2553 رن بنائے تھے۔ وہ ایک بھی مرتبہ صفر کا شکار نہیں ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور134 رن رہا ہے۔ 2011 سے اب تک انہیں جن144 ایک روزہ میچو ں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے ان کی132 اننگوں میں انہوں نے43.87 کی اوسط اور88.87کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ گیارہ سنچریوں اور30 نصف سنچریوں کی مدد سے5090 رن بنائے ہیں۔ ان کاسب سے زیادہ اسکور ان میچوں میں134 رن رہا ہے۔
ہندوستان کے خلاف ڈاریل مچل کو ابھی تک جن12 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے انکی دس اننگوں میں انہوں نے67.11کی اوسطاور95.56 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تیں سنچریوں اور د و نصف سنچریوں کی مدد سے604 رن بنائے ہیں۔ وہ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پانچ سو سے زیادہ رن بنانے والے نیوزی لینڈ کے17 ویں بلے باز ہیں۔ ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزازراس ٹیلرکے پاس ہے جنہوںنے 2009 اور2020 کے درمیان ہندوستان کے خلاف جو35 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی34 اننگوں میں47.75کی اوسط اور84.76 کیاسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے1385 رن بنائے تھے۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میںناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر112 رن ہے جو انہوں نے ہملٹن میں28 جنوری 2014 میں152 منٹ میں127 بالوں پر15 چوکوں کی مددسے بنایا تھا۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔
ڈیلی الیوم

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہم جنگ شروع نہیں کریں گے

    ہم جنگ شروع نہیں کریں گے

    جنوری 31, 2026
    ٹرمپ نے اب کیوبا کا رخ کیا

    ٹرمپ نے اب کیوبا کا رخ کیا

    جنوری 31, 2026
    ایران پنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی نہ کرے

    ایران پنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی نہ کرے

    جنوری 31, 2026
    ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی آسڑیلیا کے خلاف 2650 دن بعد کامیابی

    ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی آسڑیلیا کے خلاف 2650 دن بعد کامیابی

    جنوری 31, 2026
    ہم جنگ شروع نہیں کریں گے

    ہم جنگ شروع نہیں کریں گے

    جنوری 31, 2026
    ٹرمپ نے اب کیوبا کا رخ کیا

    ٹرمپ نے اب کیوبا کا رخ کیا

    جنوری 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist