• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

چار ریاستوں میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی کل 824 اسمبلی سیٹوں کے لیے عام انتخابات 9 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان ہوں گے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 16, 2026
0 0
A A
چار ریاستوں میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، یو این آئی:الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی کل 824 اسمبلی سیٹوں کے لیے عام انتخابات 9 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اتوار کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسام کی 126 سیٹوں، کیرالہ کی 140 سیٹوں اور پڈوچیری کی 30 سیٹوں کے لیے 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ تمل ناڈو کی 234 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ مغربی بنگال میں انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔ ریاست کی کل 294 سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 152 سیٹوں پر اور دوسرے مرحلے میں 142 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان تمام ریاستوں اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ مسٹر گیانیش کمار نے بتایا کہ چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 17.4 کروڑ ووٹروں کے لیے تقریباً 2.19 پولنگ اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔ کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی کاموں پر تقریباً 25 لاکھ انتخابی اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں کا دورہ کرنے اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں، ریاستی انتظامی اور پولیس حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد انتخابی شیڈیول کا اعلان کیا ہے۔اس پریس کانفرنس میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس ایس سندھو اور وویک جوشی بھی موجود تھے۔ مسٹر گیانیش کمار نے کہا، "کمیشن پولنگ اسٹیشن پر ہر ووٹر کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم بالخصوص پہلی بار ووٹ دینے والے ووٹروں اور نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جوش و خروش، وقار اور سمجھداری کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور جمہوریت میں اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔”قابل ذکر ہے کہ آسام میں موجودہ حکومت کی میعاد 20 مئی 2026 کو ختم ہورہی ہے، کیرالہ اسمبلی کی میعاد 23 مئی 2026 کو ختم ہونے والی ہے۔ اسی مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں موجودہ اسمبلی کی میعاد بالترتیب 7 مئی 2026 اور 10 مئی 2026 کو ختم ہوجائے گی، جبکہ پڈوچیری میں موجودہ اسمبلی کی میعاد 15 جون 2026 کو مکمل ہوجائے گی۔ان ریاستوں میں حال ہی میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) انجام دی گئی ہے۔ مقررہ مدت میں انتخابی فہرستوں کی سرسری نظرثانی اور خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کی تکمیل کے بعد، حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت آسام میں 10 فروری 2026 کو، پڈویچیر میں 14 فروری 2026 کو، تمل ناڈو میں 17 فروری 2026 کو کی گئی تھی۔ جبکہ مغربی بنگال میں حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت 28 فروری 2026 ہو ہوگئی ہے اور کیرالہ میں 21 فروری 2026 کو حتمی انتخابی فہرست شائع کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے اتوار کو آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انتخابی پروگرام کے اہم نکات درج ذیل ہیں:آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کی مجموعی طور پر 824 اسمبلی نشستوں کے لیے اپریل میں انتخابات ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے انتخابی پروگرام کا اعلان کیا اور اسی کے ساتھ ضابطۂ اخلاق فوری طور پر نافذ ہو گیا۔آسام کی 126 نشستوں، کیرالہ کی 140 نشستوں اور پڈوچیری کی 30 نشستوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔تمل ناڈو کی 234 اسمبلی نشستوں کے لیے ایک مرحلے میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔مغربی بنگال میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، جہاں 23 اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وجیندر گپتا نے ’’مدن داس دیوی بھون‘‘ کا افتتاح کیا اور 159ویں مائکرو قرض تقسیم سے خطاب کیا

    وجیندر گپتا نے ’’مدن داس دیوی بھون‘‘ کا افتتاح کیا اور 159ویں مائکرو قرض تقسیم سے خطاب کیا

    مارچ 16, 2026
    مسلمانوں کو نہیں مل رہا پانچ روپے والا سستا اور اچھا  کھانا؟

    مسلمانوں کو نہیں مل رہا پانچ روپے والا سستا اور اچھا کھانا؟

    مارچ 16, 2026
    دہلی کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کی سازش!

    دہلی کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کی سازش!

    مارچ 16, 2026
    سی این این کی رپورٹ: ایران پر حملے کے منفی اثرات سامنے آ گئے

    سی این این کی رپورٹ: ایران پر حملے کے منفی اثرات سامنے آ گئے

    مارچ 16, 2026
    وجیندر گپتا نے ’’مدن داس دیوی بھون‘‘ کا افتتاح کیا اور 159ویں مائکرو قرض تقسیم سے خطاب کیا

    وجیندر گپتا نے ’’مدن داس دیوی بھون‘‘ کا افتتاح کیا اور 159ویں مائکرو قرض تقسیم سے خطاب کیا

    مارچ 16, 2026
    مسلمانوں کو نہیں مل رہا پانچ روپے والا سستا اور اچھا  کھانا؟

    مسلمانوں کو نہیں مل رہا پانچ روپے والا سستا اور اچھا کھانا؟

    مارچ 16, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist