• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

’ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں جنتر منتر پر رو رہی ہیں اور وزیر اعظم مودی پرسکون ہیں‘:کانگریس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2023
0 0
A A
’ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں جنتر منتر پر رو رہی ہیں اور وزیر اعظم مودی پرسکون ہیں‘:کانگریس
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،20جنوری، : ریسلنگ فیڈریشن کے صدر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو برطرف کئے جانے کے مطالبہ پر پہلوانوں کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری رہا۔ پہلوانوں نے برج بھوشن پر جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دریں اثنا، کانگریس نے پریس کانفرنس کے ذریعے پہلوانوں کے مسئلہ کے حوالہ سے وزیر نریندر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا۔پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت، مکہ باز وجندر سنگھ اور ایتھلیٹ کرشنا پونیا نے شرکت کی۔ سپریہ شرینیت نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ نہیں بلکہ وزیر اعظم خود آج کٹہرے میں ہیں۔ پھوگاٹ نے خود کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ جا کر وزیر اعظم کو سب کچھ بتا دیا تھا، پھر بھی وزیر اعظم کچھ نہیں کر رہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ٹینی (مرکزی وزیر) کا معاملہ ہو یا اب برج بھوشن کا معاملہ، وزیر اعظم پرسکون ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔سپریا شرینیت نے کہا، ’’ونیش پھوگاٹ نے اکتوبر 2021 میں وزیر اعظم نریدنر مودی کو تمام حقیقت سے آگاہ کیا تھا اور اپنی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ آج سوال یہ ہے کہ مودی جی نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی کیا کیا؟ خاموش کیوں رہے؟ کیا کارروائی؟ 72 گھنٹے سے زیادہ ہو گئے آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں جنتر منتر پر رو رہی ہوں۔ حکومت کی خاموشی کئی سوال کھڑے کرتی ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے درد اور اذیت کو بیان کرنے اور سوال اٹھانے پر مجبور ہیں۔‘‘خیال رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوان تین دن سے احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کے بعد جمعہ کو بھی ملک کے تجربہ کار پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پہنچ کر دھرنا دیا۔ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کو کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور پریشان کرنے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ کچھ سینئر کوچز کو بھی ان الزامات کا سامنا ہے۔خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا تھا کہ ان کے پاس 10-12 کھلاڑیوں کے نام ہیں جن کا جنسی استحصال ہوا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ وہ عدالت یا وزیر اعظم کے سامنے ان کے نام بتائیں گی۔ انشو ملک نے بھی برج بھوشن سنگھ پر الزام عائد کیا ہے۔وہیں، برج بھوشن شرن سنگھ نے جمعہ یعنی آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کر کے بڑا انکشاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ استعفیٰ پر انہوں نے کہا کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انکا کہنا ہے کہ ہریانہ کے 300 کھلاڑی حمایت میں آئے ہیں، ان کی بات بھی سنی جائے۔اس سے قبل ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا تھا کہ جنسی استحصال کا الزام بہت بڑا الزام ہے۔ اگر یہ سچ ثابت ہوا تو وہ پھانسی کے پھندے پر لٹکنے کے لیے تیار ہیں۔ برج بھوشن شرن نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی احتجاج کر رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی اولمپکس نہیں جیت سکتا، اسی لیے وہ غصہ میں ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist