• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ضلع بلیا میں ہلاکت خیز گرمی ،تین دن میں 74 افراد ہلاک

گزشتہ دو دن سے درجہ حرارت 44-43 ڈگری ، ڈائریا اور لو کے مریضوں سے سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں میں بھیڑ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 17, 2023
0 0
A A
ضلع بلیا میں ہلاکت خیز گرمی ،تین دن میں 74 افراد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter
  • بلیا :گرمی،ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں گرمی نے اپنا قہر برپا کر رکھا ہے۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش بھی شامل ہے جہاں روزانہ گرمی اور لو کے تھپیڑوں کی زد میں آنے سے بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ رہے ہیں اور اموات کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شدید گرمی اور لو کے درمیان بلیا ضلع کی حالت انتہائی خستہ معلوم پڑ رہی ہے۔ بلیا ضلع اسپتال کے اعداد و شمار

خوفناک ہیں جہاں گزشتہ تین دن یعنی 72 گھنٹوں میں ہی ’ہیٹ اسٹروک‘ سے 74 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان اموات نے لوگوں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔بلیا ضلع میں گزشتہ دو دن سے درجہ حرارت 44-43 ڈگری سلسیس سے اوپر ہی چل رہا ہے۔ ڈائریا اور لو کے مریضوں سے سرکاری و پرائیویٹ اسپتال کے بیڈ بھرے ہوئے ہیں۔ ضلع اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والے بیشتر مریضوں کی موت ہو رہی ہے۔ جمعہ کی صبح سے دیر رات تک ہی 25 مریضوں کی موت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس ہفتہ سب سے زیادہ موت جمعرات کو ہوئی جو کہ 31 بتائی جا رہی ہے۔ ضلع اسپتال کی ایمرجنسی اور جنرل وارڈوں میں داخل مریضوں کی موت کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کے سبب مفت لاش لے جانے والی گاڑیاں تک لوگوں کو نہیں مل رہیں۔ لوگوں کو پرائیویٹ گاڑیوں سے ہی لاشیں لے جانی پڑ رہی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتہ کی بات کی جائے تو 101 افراد کی موت شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسپتال کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے دوران بھی ایک دن میں اتنی اموات نہیں ہوئی تھیں۔ گنگا گھاٹوں پر بھی فکر انگیز نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں پوری رات لاشیں جلائی جا رہی ہیں۔ 50 سال سے اوپر کے بزرگ اس گرمی کی زد میں زیادہ آ رہے ہیں۔ اچانک موت کی تعداد میں اضافہ ہونے سے اسپتال انتظامیہ میں افرا تفری جیسا ماحول ہے۔ آناً فاناً میں ایمرجنسی روم، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈوں میں کولر اور اے سی لگوائے گئے ہیں۔ اس کے بعد مریضوں کو کچھ راحت مل رہی ہے۔ ڈاکٹر لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے طریقے بتاتے ہوئے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دیوانکر سنگھ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب اچانک ڈائریا، ہیٹ اسٹروک، تیز بخار، سانس کی بیماری والے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ مریضوں کو وقت سے طبی سہولت نہ ملنے کے سبب حالات خراب ہونے پر اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ اس سے علاج کے بعد بھی حالات میں بہتری نہیں ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر پنکج جھا کا کہنا ہے کہ گرمی کو دیکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرتے رہیں۔ پانی والے پھل کھائیں اور خالی پیٹ نہ رہیں، کیونکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    فروری 26, 2026
    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    فروری 26, 2026
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist