• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ میں سردیوں کے طوفان سے ہلاکتیں 70 سے زیادہ ہو گئیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 30, 2026
0 0
A A
امریکہ میں سردیوں کے طوفان سے ہلاکتیں 70 سے زیادہ ہو گئیں
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،  (یو این آئی) امریکہ میں سردیوں کے طوفان سے ہلاکتیں 70 سے زیادہ ہوگئی ہیں، وسطی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔
این بی سی کے مطابق امریکہ کے مشرقی علاقوں میں لوگ اس ہفتے کے آخر میں سردیوں کے ایک اور طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر تیاری کر رہے ہیں، جب کہ بدھ کے روز بھی ملک کے بڑے حصے گزشتہ ہفتے کے ہلاکت خیز طوفان کے نتیجے میں برف باری اور شدید سردی کا سامنا کر رہے تھے۔
گزشتہ ہفتے ملک بھر میں آنے والے شدید موسمِ سرما کے طوفان کے باعث کم از کم 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں ٹیکساس میں برف پر سے پھسل کر پانی میں گرنے کے بعد ڈوبنے والے 3 بچے بھی شامل ہیں۔
اس طوفان نے اپنے پیچھے برف اور جما دینے والی سردی چھوڑی ہے، جب کہ ملک کے بعض حصوں پر شدید ٹھنڈ کا راج رہا۔ بدھ کی دوپہر تک 6 کروڑ 90 لاکھ افراد انتہائی سرد موسم کے گھیرے میں تھے، مشرقی علاقوں میں یہ شدید سردی آئندہ ہفتے تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
شکاگو میں بدھ کی صبح ہواؤں کے باعث درجۂ حرارت منفی 14 فارن ہائیٹ محسوس کیا گیا۔ کلیولینڈ میں یہ منفی 11، نیویارک سٹی میں 15، ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں 19 اور ڈیلاس میں 22 فارن ہائیٹ محسوس ہوا۔ اسی دوران ٹینیسی اور مسیسیپی دونوں ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم رہے۔
مشرقی کینیڈا کے اوپر کم دباؤ کا ایک گہرا نظام بن گیا ہے، جو قطبی ہوا کو براہِ راست امریکا کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں کی طرف لے آ رہا ہے۔ یہ سرد ہوا آئندہ چند دنوں تک شمال مشرقی اور وسطی بحرِ اوقیانوس کے علاقوں پر چھائی رہے گی، جہاں کئی مقامات پر ہوا کے اثر سے درجۂ حرارت صفر سے بھی نیچے محسوس ہوگا۔
ایک اور کم دباؤ کا نظام جمعہ اور ہفتہ کو جنوب مشرقی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں اتوار تک جنوبی ریاستوں کے بعض حصوں میں ہوا کے اثر سے درجۂ حرارت معمول سے کہیں کم محسوس ہوگا۔ میامی میں درجۂ حرارت ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار 40 فارن ہائیٹ سے نیچے جا سکتا ہے۔
یہ سرد ہوا کی لہر بدھ کے روز امریکہ میں موجود سردی سے بھی زیادہ شدید ہوگی اور جمعہ کی صبح سے پیر کی صبح تک تقریباً 80 مقامات پر ریکارڈ کم ترین درجۂ حرارت کا امکان ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق شدید سردی کا یہ دورانیہ گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے طویل ہو سکتا ہے۔
نیویارک سٹی کے دفتر برائے ہنگامی انتظامات نے بدھ کے روز کہا کہ علاقے میں برف باری کا امکان 30 سے 50 فیصد ہے، تاہم اس نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں پیش گوئیاں مزید واضح ہوں گی۔ اس کے باوجود، دفتر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پیشگی تیاری کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایئر لائن کی 653 پروازیں منسوخ اور ایک ہزار 77 تاخیر کا شکار ہوئیں، برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بدستور متاثر ہے، امریکی ایئر لائنز نے عملے کو اضافی شفٹس پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist