بیدر، 24؍مئی، سماج نیوز سروس: کرناٹک اسٹیٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سرویسس اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ضلع یونٹ نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بے جا تاخیر ہورہی ہے۔اسوسی ایشن کے عہدیداران ضلع یونٹ کے صدر راجکمار مالگے کی قیادت میں ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریش بدولے کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے ضلع پنچایت کے چیف اکاؤنٹنٹ اور دیگر عہدیداروں سے رابطہ کرنے کے بعد ہی تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں۔ اگرچہ 2024-25 مالیاتی سال گرانٹ جاری کر دی گئی ہے، لیکن تنخواہ ملازم کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین خاندان کی دیکھ بھال، میڈیکل اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بینکوں سے قرض لینے کی پوزیشن میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے گرانٹ جاری ہوتے ہی ملازمین کے کھاتے میں تنخواہ جمع کرانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔انجمن کی ضلع یونٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سنیل کمار کستورے، اسٹیلارانی، راج کمار برادار، پرتیبھا، روی کولار، علیم الدین، ودیا ساگر، سنگمیش ریڈی، انیل کمار موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔












