• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی کانگریس صدر لولی کااستعفیٰ

دہلی میں آپ کے ساتھ اتحاد سے ناراض اروندر نے دیا استعفیٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 29, 2024
0 0
A A
دہلی کانگریس صدر لولی کااستعفیٰ
Share on FacebookShare on Twitter

انہوں نے اپنے استعفیٰ خط میں لکھا ہے کہ دہلی کانگریس اس عام آدمی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف تھی جو کانگریس کے خلاف جھوٹے ، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی بدعنوانی کے الزامات لگانے کی واحد بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ مسٹر لولی کا استعفیٰ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو موصول ہوگیا ہے لیکن استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ہے اور اس میں لکھے گئے نکات پر غور کیا جارہا ہے ۔مسٹر لولی نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر کھڑگے کو بھیج دیا ہے اور ان کا شکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں انہیں دوبارہ دہلی پردیش کانگریس کی قیادت سونپی تھی۔ خط میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 7-8 مہینوں کے دوران انہوں نے دہلی کے سبھی سات لوک سبھا پارلیمانی حلقوں کا دورہ کیا اور ناراض کارکنوں اور پارٹی چھوڑنے والے کئی کانگریسی لیڈروں کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرکے دہلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام کیا، لیکن پارٹی کی مرکزی قیادت نے دہلی کے حوالے سے من مانی فیصلے کیے جس کے خلاف وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے استعفیٰ خط میں لکھا ہے کہ دہلی کانگریس اس عام آدمی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف تھی جو کانگریس کے خلاف جھوٹے ، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی بدعنوانی کے الزامات لگانے کی واحد بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی۔ اس کے باوجود کانگریس قیادت نے دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے اے اے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔ پارٹی قیادت کے اس فیصلے سے کانگریس کارکن خوش نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے دہلی کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
مسٹرلولی نے کانگریس صدر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو لے کر پارٹی کارکنوں کی ناراضگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے لیے میٹنگ ہو رہی تھی تو ریاستی دفتر کے باہر دہلی کے کارکن احتجاج کر رہے تھے ۔ اس کے باوجود انہوں نے اتحاد کے حوالے سے پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے ۔انہوں نے دہلی کے انچارج دیپک باوریا کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگایا اور کہا کہ جنرل سکریٹری انچارج کی من مانی بہت بڑھ گئی ہے ، اس لیے وہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ مسٹر لولی کے مطابق ان پر مسٹر بابریا کے خلاف رہنے والے لیڈران کو پارٹی سے باہر کرنے کا بھاری دباؤ ہے ۔مسٹرلولی نے لکھا، ”میں یہ خط بہت بھاری دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ میں پارٹی میں خود کو مکمل طور پر بے بس محسوس کر رہا ہوں، اس لیے اب میں دہلی صدر کے عہدے پر نہیں رہ سکتا۔ دہلی کانگریس کے سینئر لیڈروں کے متفقہ تمام فیصلوں پر بھی دہلی کے انچارج روک لگادیتے ہیں۔ جب سے مجھے دہلی کا پارٹی چیف بنایا گیا ہے ، تب سے مجھے کسی بھی سینئر عہدے پر تعینات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔مسٹرلولی یہیں نہیں رکے اور خط میں مزید لکھا، ‘‘میں نے ایک تجربہ کار لیڈر کو میڈیا انچارج کے طور پر مقرر کرنے کی درخواست کی لیکن انچارج نے اسے بھی مسترد کردیا۔ صورتحال یہ ہے کہ دہلی انچارج نے ابھی تک بلاک انچارج کی تقرری کی اجازت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے اب تک دہلی کے 150 بلاکس میں انچارجوں کی تقرری نہیں ہوسکی ہے ۔کانگریس صدر کو لکھے گئے تین صفحات کے خط میں مسٹر لولی نے کئی فیصلوں پر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان تمام حالات میں وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹرلولی 15 سال تک دہلی میں رہیں شیلا دکشت حکومت میں تعلیم اور سیاحت جیسی وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ وہ 2017 میں میونسپل انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے لیکن ایک سال کے اندر ہی پارٹی میں واپس آگئے ۔ کانگریس میں گھر واپسی کرتے ہوئے مسٹر لولی نے خود کو بی جے پی کے ساتھ نظریاتی طور پر مس فٹ قرار دیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist