• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی ہائی کورٹ نے ہتک عزتی معاملہ میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اورسنجے راؤت کو بھیجا سمن

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 28, 2023
0 0
A A
دہلی ہائی کورٹ نے ہتک عزتی معاملہ میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اورسنجے راؤت کو بھیجا سمن
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، : مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کے ساتھیوں کے لیے پریشانیوں کا دور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب دہلی ہائی کورٹ نے ان کے ساتھ ساتھ بیٹے آدتیہ ٹھاکرے اور شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت کو سمن جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ایکناتھ شندے گروپ کے رکن پارلیمنٹ راہل رمیش شیوالے کی طرف سے داخل ہتک عزتی کے مقدمہ میں تینوں لیڈروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اب اس معاملے پر اگلی سماعت 17 اپریل کو ہوگی۔دراصل سنجے راؤت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شندے گروپ کو شیوسینا پارٹی کا نام اور انتخابی نشان ’تیر کمان‘ دینے کے لیے 2 ہزار کروڑ روپے کا سودا کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ نام اور انتخابی نشان شندے گروپ کو دینا انصاف نہیں بلکہ ڈیل ہے۔ شیوسینا شندے گروپ کے رکن پارلیمنٹ شیوالے نے اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزتی کا کیس درج کروایا تھا۔ آج اس پر سماعت ہوئی۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ادھو، آدتیہ اور راؤت کو آئندہ سماعت یعنی 17 اپریل کو عدالت میں حاضر رہنے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں اقتدار بدلنے کے بعد ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راؤت کی طرف سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے حامی اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کے خلاف لگاتار بیان بازیاں ہوئیں۔ ٹھاکرے گروپ کی طرف سے شندے گروپ کے لیڈروں کو چور اور غدار کہا گیا۔ ان پر ’کھوکھے‘ لے کر فروخت ہو جانے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔ انتخابی کمیشن کے ذریعہ شندے گروپ کو شیوسینا کا نام اور انتخابی نشان دیئے جانے کو بھی ایک ’معاہدہ‘ بتایا گیا اور کہا گیا کہ انتخابی کمیشن سمیت سبھی مرکزی ایجنسیاں مرکزی حکومت کے غلاموں کی طرح کام کر رہی ہیں۔ انھیں جیسا کہا جاتا ہے، ویسا ہی یہ ایجنسیاں کرتی ہیں۔اس طرح کے بیانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی راہل شیوالے نے کچھ دنوں پہلے دہلی ہائی کورٹ میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راؤت اور سوشل میڈیا میں لگاتار کیے جا رہے منفی تبصروں پر ایک عرضی داخل کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ انتخابی کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس پر ’ڈیل‘ کے تحت فیصلہ کرنے کا الزام لگایا جانا مناسب نہیں، کیونکہ اس سے عوام پر غلط اثر پڑے گا۔ ایسے تبصروں پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی پس منظر میں دہلی ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راؤت کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔سماعت کے دوران راہل کے وکیل نے کہا کہ راوت اور دیگر نے الیکشن کمیشن جیسے ادارے پر الزامات لگائے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسا ادارہ ہر قسم کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist