• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مرکز کےخلاف کانگریس کے مشعل مارچ پر دہلی پولس کی قدغن

عبدالحسیب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 29, 2023
0 0
A A
مرکز کےخلاف کانگریس کے مشعل مارچ پر دہلی پولس کی قدغن
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،: کانگریس کی طرف سے مودی حکومت کے خلاف گزشتہ نکلاے گئے مشعل جلوس پر دہلی پولیس نے قدغن لگا دی۔ لال قلعہ سے شروع ہونے والے اس مارچ میں شامل کئی کانگریسی ارکان پارلیمنٹ، قائدین اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دردیں اثنا، کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ اور لیڈروں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ انہیں حراست میں لینے کے لیے پولیس انہیں سڑک پر گھسیٹ کر گاڑی تک لے گئی۔ کانگریس کے اس احتجاج میں کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔مشعل مارچ کو روکنے کے لیے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ہمیں ہر قدم پر روکنے اور ہماری آواز کو دبانے کی کھوکھلی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ آمر خوفزدہ اور گھبرایا ہوا ہے۔ ہماری سچائی سے پریشان لیکن ہم کسی قیمت پر ہار نہیں مانیں گے، آمر ہارے گا، جمہوریت جیتے گی۔ ایک اور ٹوئٹ میں کانگریس نے کہا کہ اس تاناشاہ کا خوف دیکھیں، جیسے ہی اڈانی کا نام آتا ہے، وہ پارلیمنٹ کو خاموش کرا دیتا ہے۔ سڑک پر کوئی مظاہرہ ہو تو پولیس لگا دیتا ہے۔ خدشہ ہے کہ ’20 ہزار کروڑ کا راز کھل نہ جائے۔کانگریس کے مظاہرے کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت اور کانگریس کے سابق ایم پی جے پی اگروال شامل تھے۔ الزام ہے کہ حراست میں لے جانے کے دوران کانگریس ایم پی جے بی ماتھر کو بے دردی سے گھسیٹا گیا۔ پولیس نے تمام رہنماو¿ں اور کارکنوں کو بس میں بٹھایا اور وہاں سے لے گئی۔پولیس کی جانب سے احتجاجی مقام پر پہلے ہی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔ جیسے ہی کانگریس قائدین اور کارکنان جمع ہوئے، پولیس نے انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا۔ احتجاج میں شرکت کرنے جا رہے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو بھی روک دیا گیا۔ اس کے خلاف کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ جے رام رمیش، عمران پرتاپ گڑھی اور ادھیر رنجن چودھری لال قلعہ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہماری آوازوں کو خاموش کیا جا رہا ہے۔ ہمارے لیڈر کو نااہل قرار دے رہے ہیں اور اب ہمیں چلنے بھی نہیں دے رہے، یہ کیسی جمہوریت ہے؟کانگریس کارکنوں نے مظاہرین کو لے جانے والی بس کو بھی روک دیا۔ اس دوران پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں کانگریس کارکنوں کے ‘مشعل مارچ’ کو روکنے پر کہا کہ آپ کو ملک میں جمہوریت کی حالت زار دیکھنی چاہیے۔ ہم پرامن مشعل مارچ نکال رہے ہیں۔ کل ہم نے پولیس اور کمشنروں کے ساتھ اس پر بات کی اور انہوں نے اجازت دے دی تھی لیکن آج انہوں نے ہمارے کارکنوں کو جگہ جگہ روک کر حراست میں لے لیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist