• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

دہلی فساد میں ناحق ماخوذ چھ مسلمان با عزت بری

جمعیۃ علماء ہند کے وکیلوں نے مقدمات کی پیروی کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 3, 2024
0 0
A A
دہلی فساد میں ناحق ماخوذ چھ مسلمان با عزت بری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی(سماج نیوز سرو) — ایک اہم قانونی پیش رفت میں، دہلی کی کرکر ڈوما کورٹ نے دہلی فساد ۲۰۲۰ سے جڑے ایک اہم مقدمہ میں تمام چھ ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر ہنگامہ آرائی، چوری، توڑ پھوڑ اور آتش زنی جیسے سنگین الزامات عائد تھے۔ ملزمان — ہاشم علی، ابو بکر، محمد عزیز، راشد علی، نجم الدین عرف بھولا، اور محمد دانش — پر دفعہ 148/380/427/435/436 کے ساتھ دفعہ 149 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 72/20 کراول نگر تھانہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک ہاشم علی اور راشد علی کے مقدمے کی پیروی کر رہے تھے، جب کہ جمعیۃ کے دوسرے وکیل ایڈوکیٹ شمیم اختر ابو بکر کی پیروی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ ہاشم علی شیووہار کی مدینہ مسجد کے متولی بھی ہیں، جس مسجد کو فسادیوں نے چھ سلنڈر لگا کر تباہ کر دیا تھا، اوران کا گھر بھی جلایا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے الٹا ان پر مقدمہ درج کر دیا تھا، جس پرعدالت نے شروع میں ہی تنقید کی ۔استغاثہ نےالزام لگایا کہ ملزمان ایک ہجوم کا حصہ تھے جس نےمدعی کی جائیداد کودہلی فساد میں تباہ کر دیا تھا۔ گواہ بشمول مدعی شری نریش چند اوران کے بیٹے اُماکانت نے ملزمان کی شناخت CCTV فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کی تھی۔ اس کا دفاع کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل نے دلیل دی کہ ملزمان کے جرم میں ملوث ہونے کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے گواہوں کی شناخت کی کمی کی نشاندہی کی اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ڈیٹیل ریکارڈز نے ملزمان کی شمولیت کو یقینی طور پر ثابت نہیں کیا ہے۔نیز یہ ملزمان خود متاثرین میں شامل ہیں،ان کی مسجد اور گھر بار فسادیوں نے جلادیا ہے، اس لیے ان کو انصاف کی تلاش ہے، یہ امر حیرت ہے کہ متاثرین کو ہی پولیس نے ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے ۔عدالت نے تمام ثبوتوں کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی بھی گواہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی واضح شناخت نہیں کر سکا۔ جج نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی موجودگی کی تصدیق کے لیے سائنسی جانچ کی کمی پر تنقید کی، چنانچہ جج نے فیصلہ کیا کہ ملزمان کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے کوئی کافی ثبوت موجود نہیں ہے، اوراس لیے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیے گئے اور عدالت نے ان لوگوں کو باعزت بری کر دیا۔اس فیصلے پرجمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیاں انصاف دلانے اوردہلی فساد کے اصل مجرموں کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ فسادات میں اصل مجرموں کی شناخت ہونی چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے اگلے منصوبے کو روکا جا سکے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ دہلی فساد کے سلسلے میں متعدد بار عدالتوں نے پولیس انتظامیہ اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی کمی اور مجرمانہ غفلت کی شناخت کی ہے، لیکن پھر بھی کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آئی۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند دہلی فساد کے سلسلے میں ڈھائی سے زائد مقدمات لڑ رہی ہے، اس سلسلے میں قانونی امور کی نگرانی ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی کر رہے ہیں، جبکہ دہلی فساد متاثرین کی بازآبادکاری کا کام جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist