نئی دہلی 28فروری
شعیب رضا فاطمی
دو سال کورونا کا شکار رہےدہلی کے ترقیاتی رفتار نے ابھی اپنے ہاتھ پاؤں بھی نہیں سیدھی کی تھی کہ ڈپٹی وزیر اعلی منیش سسودیا کی گرفتاری سے تمام ترقیاتی پروجیکٹس پر گہن لگنے کا امکان قوی ہوتا جا رہا ہے۔منیش سسودیانہ صرف یہ کہ دہلی کے وزیر اعلی اور وزیر تعلیم ہیں بلکہ تمام ترقیاتی پراجیکٹس کے پروگریس پر ان کی گہری نظر رہتی تھی جس کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومت کا تعلیمی انقلاب بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ دارالحکومت کی ترقی کو کسی بھی طرح متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہر پروجیکٹ پہلے کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔ دہلی کی بات کریں تو محکمہ تعمیرات عامہ (PWD) اس وقت شہر میں کئی بڑے پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ یہ وہ محکمہ ہے، جو دہلی حکومت کے طے کردہ ترقیاتی کاموں کو پٹرول فراہم کرتا ہے۔
سڑکوں کی تعمیر سے لے کر فلائی اوور، ہسپتال، عدالتیں اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اسی محکمے کی ہے۔ فروری 2022 میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے PWD کی ذمہ داری سسودیا کو سونپی تھی۔ اور سسودیا کے اس محکمہ کے وزیر بننے کے بعد شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔
وزیر خزانہ کے چارج کی وجہ سے سیسوڈیا کے ترقیاتی منصوبے بلا تاخیر چل رہے تھے ۔ شہر میں ایک سال میں چار بڑے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ان میں 11 اکتوبر کو اپسرا سرحد سے آنند وہار سگنل فری پراجیکٹ۔جس کا 2022 میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے سرائے کالے خان میں بن رہے سنگل لین فلائی اور کا 4 ستمبر 2022 کو اور پنجابی باغ فلائی اوور کا 29 ستمبر 2022 کو سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 27 ستمبر 2022 کو 59.5 کروڑ روپے کی لاگت سے تین انڈر پاسز کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا تھا تاکہ مکربہ چوک اور حیدر پور میٹرو روڈ کو جام سے نجات دلایا جا سکے۔ یہ انڈر پاس حیدر پور بادلی میں ہے۔
بڑی اسکیموں میں ہسپتال، سڑکیں اور فلائی اوور شامل ہیں۔
جن منصوبوں کو حکومت نے ترجیحی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں ہسپتالوں سے لے کر سڑکوں اور فلائی اوورز تک شامل ہیں۔ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ پی ڈبلیو ڈی کی یہ کوشش ہے کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ دارالحکومت میں 1.5 لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی دہلی کے سورج مل وہار میں گرو گوبند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی کے مشرقی کیمپس کی تعمیر بھی جلد مکمل ہو جائے گی۔ اسی طرح مقربہ چوک کے قریب انڈر پاس بنانے کا کام بھی رواں سال مکمل ہونا ہے۔ سڑکوں سے اسٹریٹ لائٹس ہٹا کر ایل ای ڈی لائٹس لگائی جانی ہیں ۔
سسودیا پی ڈبلیو ڈی پر آشرم ایکسٹینشن فلائی اوور کا کام جلد مکمل کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈال رہے تھے، جس کی وجہ سے اس پروجیکٹ کا کام تیزی سے چل رہا تھا۔ سسودیا کی گرفتاری کے بعد ان کاموں کو مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی G-20 سے متعلق منصوبے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گجرات میں خاطر خواہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد جب عاپ کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل ہوا اس کے بعد یہ دیکھا جانے لگا تھا کہ منیش سسودیا پورے طور پر دہلی کی ذمہ داری سنبھالینگے جبکہ وزیر اعلی اروند کیجریوال دیگر ریاستوں میں پارٹی کو پھیلانے کا کام کرینگے۔لیکن اب بیک وقت دہلی اور اور پنجاب کے معاملے کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ اروند کیجریوال کے لئے دیگر ریاستوں کی سمت توجہ دینے کا وقت ہی کہاں ملیگا ۔اور اس سے پارٹی کے توسیعی ایجنڈے پر فرق پڑ سکتا ہے ۔