• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ، امریکہ نے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کر دی

’ہم نے درحقیقت ایک قرارداد پیش کی ہے جو اب سلامتی کونسل کے سامنے ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے:انٹونی بلنکن

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 22, 2024
0 0
A A
غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ، امریکہ نے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کر دی
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ایجنسی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرایا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں ’یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انٹونی بلنکن نے بدھ کی شام سعودی میڈیا الحدث سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے درحقیقت ایک قرارداد پیش کی ہے جو اب سلامتی کونسل کے سامنے ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ممالک اس کی حمایت کریں گے۔‘اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ سیکریٹری بلنکن نے انٹرویو میں قرار داد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں اس سے ایک سخت پیغام جائے گا۔‘
خیال رہے کہ اسرائیل کا ایک اہم حمایتی ملک امریکہ اس سے پہلے سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے فلسطین میں فوری جنگ بندی کے مطالبے میں رکاوٹ پیدا کرتا رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’بلاشبہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ کہ وہ دفاع کا حق رکھتا ہے، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ شہری جو خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں اور شدید تکلیف اٹھا رہے ہیں، تو ہم اپنی توجہ ان پر مرکوز کریں اور انہیں اپنی ترجیح بنائیں کہ شہریوں کو تحفظ ملے اور انہیں انسانی امداد پہنچائیں۔‘سیکریٹری بلنکن نے بدھ کو سعودی عرب پہنچتے ہی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ اے ایف پی کے مطابق امریکہ کی جانب سے جمع کرائے گئے مسودے میں تمام اطراف سے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے تاکہ انسانی امداد پہنچائی جا سکے اور ان کی تکلیف کا کم کیا جائے۔مسودے میں جنگ بندی کو یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل میں مسودے پر ووٹنگ کے حوالے سے فی الحال کوئی تاریخ نہیں طے کی گئی ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے سیکریٹری بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا یہ چھٹا دورہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے ایسے وقت پر مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا ہے جب دوسری طرف قطر میں ثالثوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔قطر میں جاری بات چیت کے نتیجے میں امید کی جا رہی ہے کہ لڑائی کو عارضی طور پر روکا جائے گا، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہو سکے گا اور زیادہ سے زیادہ امدادی سامان غزہ میں پہنچایا جائے گا۔حماس نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 250 افراد کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے 130 کے بارے میں خیال کیا جا رہاہے کہ انہیں غزہ میں ہی رکھا ہوا ہے جبکہ 33 کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist