• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مہرولی میں گھروں کی مسماری!

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 15, 2023
0 0
A A
مہرولی میں گھروں کی مسماری!
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی کے جنوبی علاقہ مہرولی میں پچھلے ایک ہفتہ سے ’ناجائز تجاوزات ‘کے خلاف بلڈوزر کارروائی گر چہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد آج پانچ دن بعدتھم گئی ہے ،لیکن جن لوگوں کے گھر اور دکانیںڈھا دی گئی ہیں ان کے گھراور آشیانے اجاڑ دئے گئے کہ وہ سڑکوں پر آگئے ،اب ان کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے ۔دہلی حکومت اور بی جے پی کے ممبران اسمبلی کے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان لوگوںان سے سوال کررہے ہیں کہ بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا جائے ،وہ بتائیں کہ ایسا کیوں کیاگیا، ہم اب کہاں جائیں گے اور ہمارا قصور کیا تھا !۔ ان کا سیدھا سوال یہ ہے کہ جب ہمارے پاس سرکاری تمام دستاوویزا ور رجسٹری کے پیپرس موجود ہیں اورجن کا پیسہ حکومت کو ادا کیا جا چکا ہے ،وہ بجلی او ر پانی کے بلوں کی ادائیگی کی رسیدیں بھی موجود ہیں جن کے ادا نا کرنے پر حکومت بجلی کاٹ دینے کے نوٹس تھما دیا کرتی تھی !۔ اس کے باوجود ہمارے دکانوں اور گھروں کو غیر قانونی کیوں بتا دیا گیا؟۔غور طلب ہے کہ آج یہ کارروائی دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے تحت کی جارہی ہے جس کی تعمیل میں ڈی ڈی اے کو ئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا ۔متاثرہ لوگوںکا کہناہے کہ ان کے پاس ان گھروں کی تصدیق شدہ رجسٹری موجود ہے جسے ڈی ڈی اے نے پاس کیا تھا۔ متاثرین کا روتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم اور ہاؤس ٹیکس ،پانی کا بل، ٹیکس ادا کرتے ہیں۔تو ڈی ڈی اے ہمارے گھر کیوں توڑ رہے ہیں۔غلط نہیں کہ مہرولی کے اس علاقہ کو جہاں یہ کارروائی جاری ہے ایک الگ منظر نامہ پیش کررہی ہے ۔ایک جانب افسران کان میں روئی ٹھونس کرانہدامی کارروائی میں لگے ہوئے ہیںتو وہیں متاثرین کی بھیڑ اور وہ لوگ جو اس کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں، بلدوزر کے پیچھے بھاگتے اور اس کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔کارروائی کے دوران کچھ لوگوں نے خو دکو گھروں میں بند کر لیا ۔انکا کہنا تھا کہ’’ بلڈوزر ہماری لاشوں کے اوپر سے گزرے گا‘‘۔جب خواتین نے عملہ کو روکنے کیلئے مبینہ طور سے مرچ پائوڈر پھینکنے کی کوشش کی تو اس کی پاداش میں 19کنبوں کو حراست میں لے لیا گیا۔اس دوران کئی لوگوں کے ہاتھوں میں مزاحمت کیلئے پتھردکھے تو کہیںآنکھوں میں چھلکتے آنسو !۔ لوگ سخت مشتعل اور ناراض تھے ۔ یہ لوگ محکمہ کے خلاف نعرے بازی ہی نہیں کررہے بلکہ کارروائی کو غلط اور ناجائز ٹھہرا رہے ہیںاور افسران و میڈیا کے اہلکاروں کو اپنی دلیل میں ریوینیو کے سرکاری مہر کے ساتھ وہ کاغذات بھی دکھا رہے ہیں جو ریوینیو کی جانب سے جاری کئے گئے تھے اور پوچھ رہے ہیں کہ اس وقت کوئی اعتراض کیوں نہیں کیا گیا ؟۔لوگوں کی شکایت ہے کہ انہیں بغیر کسی نوٹس اورانتباہ کے گھر سے باہر نکلا دیاگیا اور افسران پولس کی نفری کے ساتھ ان کے گھروں پربھوکے گدھوں کی طرح ٹوٹ پڑے اور انہیں منہدم کرنا شروع کردیا ۔ادھر انتظامیہ کا اس کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لوگوں کو پہلے ہی نوٹس ریسیو کرایا جاچکا ہے اس کے بعد ہی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اب کون صحیح ہے اور کون غلط۔ ا سکا فیصلہ عدالت کرسے گی ،لہذا16فروری تک عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ ابتک اس کارروائی میں کئی گھر اور کئی منزلہ عمارتیں و دکانیں گرائی جا چکی ہیں جبکہ جھونپڑ پٹی میں رہنے والوں کی کوئی گنتی نہیں ہے ۔مہرولی کے اس قضیہ کے بعد اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ جس جگہ کو حکومت غیر قانونی طور سے قبضہ کی ہوئی زمین بتارہی ہے اس کا خیال اب کیسے آیا ۔ اس وقت محکمہ کہا ں سویا ہو اتھا جب لوگ جھولہ بھر بھر کر پیسہ ریوینیو کے دفتر میں ادا کر نے جایا کرتے تھے؟۔مہرولی میں انہدامی کارروائی کے تناظر میں یہ سوال کافی اہم ہوگیا ہے کہ جب غیر قانونی املاک کی رجسٹری کیوں اور کیسے کر دی گئی اور ایسا کس قانون کے تحت ہوا ہے ؟کیا کسی کو اس میںبد عوانی کی بو نہیں آتی ہے،کیا یہ رہائشی منصوبہ کا پورا معاملہ رشوت خورافسران کی طرف انگشت نمائی نہیں کرتا؟۔لوگوں کی شکایت بجا ہے کہ وہ شکایت کریں تو کس سے کریں اور فریاد لے کر کس کی عدالت میں جائیں؟در اصل سے سسٹم کی خرابی کہئے یا کام کا کوئی انوکھا طریقہ ،کہ جس املاک کو پہلے جائز ٹھہرا کر ریوینیو وصولا گیا ۔اب اسے غیر قانونی بتایا جارہا ہے ۔اور اس کا ٹھیکرا بی جے پی دہلی حکومت پر پھوڑدینا چاہتی ہے کود کو بچانا چاہتی ہے ۔بی جے پی کے الزامات بڑے بھونڈے لگتے ہیں ۔اس میں شک نہیں کہ دہلی کی جمہوری طور سے منتخب حکومت کے کام میں روز اول سے روڑے اٹکا کر عوام کو اس سے بدظن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مہرولی میں تازہ کارروائی ایم سی ڈی میں اس کی شکست کے بعد کی بوکھلاہٹ کو اجاگر کرتی ہے ۔ حکومت کو اس مسماری کی جانب توجہ دینی چاہئے اور بدعنوانی کی گٹھری کو کھولنا چاہئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist