شہر کی قدیمی عصری درسگاہ ہیوٹ مسلم انٹر کالج میں ہر سال تارےخی انداز میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد ہوتا تھا اسی کالج کا مونگ پھلی میچ بھی پورے ضلع میں مشہور تھا جس میں کالج کے اساتذہ و طلبہ کرکٹ میچ کھیلتے تھے اور تمام ناظرین اور شرکاءمیں مونگ پھلیاں تقسیم کی جاتی تھیں۔ یہ دونوں ہی پروگرام ہیوٹ مسلم انٹر کالج کی شان تھے۔ اب تک کالج کی مجلس منتظمہ و کمیٹی میں جو بھی ذمہ داران رہے ہیں انہوں نے دونوں پروگراموں کا بخوبی انعقاد کرایا لیکن اب کافی عرصہ سے ان پروگراموں کا انعقاد نہیں ہوا ہے۔ سماجی رکن ڈاکٹر ضیاءالحق فہیم نے ہمارے نمائندہ سے بتاےا کہ وہ خود ہیوٹ مسلم انٹر کالج کے طالب علم رہے ہیں جب وہ پڑھتے تھے تو وہاں جلسہ سےرت النبی اور مونگ پھلی میچ برابر ہوتے رہے لیکن جب سے نئی کمیٹی بر سر اقتدار آئی ہے بزرگوں کی یہ نشانی اورپرانی رواےت سے انحراف کیا جارہا ہے۔ کئی با ر اس سلسلہ میں کالج کے ذمہ داران کو بےدار کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہ جانے کس خواب خرگوش میں ہیں۔ یہ افسوس کی بات ہے انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد گرلز انٹر کالج میں مولانا آزاد ڈے کا اہتمام بھی بڑے تزک و احتشام سے ہوتا تھا مگر کئی سالوں سے کالج کی نئی کمیٹی کے ذمہ داران نے اس کا سلسلہ بھی ختم کر رکھا ہے جبکہ یہ پروگرام طالبات میں قوم کے رہنماوں کے کارہائے نمایاں اور انہیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں لگانے کا بہترےن ذریعہ تھا۔ سابق منیجر حاجی محمد عثمان مرحوم کے دور منیجمنٹ تک بھی یہ پروگرام پورے تزک و احتشام سے ہوتا رہا۔ لیکن موجودہ منیجر مفتی محمد اعظم کمیٹی کے ذمہ داران قدیمی رواےتوں سے آخر کیوں اور کب تک اطراف کرتے رہیں گے۔ مسلم انٹر کالج اور مولانا آزاد گرلز انٹر کالج کے تمام محبان کا پر زور مطالبہ ہے کہ مسلم کالج میں جلسہ سیرت النبی اور مونگ پھلی میچ اور مولانا آزاد گرلز انٹر کالج میں آزاد ڈے کا انعقاد جلد سے جلد اسے تکز و احتشام ادب و احترام اور شان و شوکت سے کرایا جائے تاکہ نئی نسل ان تمام چیزوں سے فیضیاب ہو