• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ڈھول ،گنوار ،شدر ،پشو ،ناری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 3, 2023
0 0
A A
ڈھول ،گنوار ،شدر ،پشو ،ناری
Share on FacebookShare on Twitter

کشتی فیڈریشن کے سابق چئیر مین اور بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ بنام خواتین پہلوانوں کا معاملہ آگ کی طرف پھیلتا جا رہا ہے ۔آج پورا ملک حیرت زدہ ہے کہ آخر اتنے سنگین الصامات کے باوجود بی جے پی اپنے اس ایم پی کو بچانے کی جدو جہد کیوں کر رہی ہے ؟عام طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کو پارٹی سے نکال کر پولیس کے حوالے کرنے سے ایک خاص کمیونیٹی بی جے پی مخالف ہو جائیگی اس لئے بی جے پی اسے بچا رہی ہے ۔کچھ لوگ اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی ضد بھی قرار دے رہے ہیں ۔لیکن ان سب سے الگ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی جس تنظیم سے گائیڈ ہوتی ہے وہ ملک کو ہمدو راشٹرا بنانے کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہے ،اور ہندو راشٹرا کے نقشہ میں خواتین کی حیثیت کسی جانور سے زیادہ نہیں ہے جس سے جنسی خواہشات کی تکمیل کی جائے اور اس کے بطن سے اولاد حاصل کیا جائے تاکہ مرد کی نسل آگے بڑھ سکے ۔ایسے میں ہر ایک شعبہ میں مردوں سے زیادہ خواتین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ گروہ خوف زدہ ہے اور وہ انہیں ایک بار پھر گھروں کی چہار دیواری کے پیچھے دھکیلنے کی اپنی سی کوشش میں مصروف ہے ۔ایسے میں برج بھوشن سنگھ کی حرکت کو وہ اپنے مشن کے ایجنڈے کے طور پر فطری حرکت سمجھ رہے ہیں ۔معاملہ پہلوانوں کا نہیں بلکہ خواتین پہلوانوں کا ہے ،جو بڑی مشکل حالات میں دیہی معاشرے سے نکل کر ضلعی سطح سے لے کر قومی سطح تک خود کو تسلیم کروانے کے بعد بین الاقوامی میڈل حاصل کرتی ہیں ۔اور اپنے آپ کو ایک رول میڈل کے طور پر پیش کر کے اپنے بعد کی نسل کو یہ ترغیب دیتی ہیں کہ اب دنیا بدل چکی ہے اور انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر اپنی صنفی نزاکت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی ہوا نکال سکتی ہیں ۔لیکن اسی جگہ آ کر وہ مرد اساس سماج کی آنکھوں میں کھٹک جاتی ہیں اور وہ انہیں زک پہنچانے کی تاک میں لگ جاتے ہیں ۔ہم تصور کر سکتے ہیں کہ اس پورے معاملے کی تفصیل جس طرح سامنے آئی ہے ،اس کو دیکھ کر کون سا باپ یا بھائی ،ماں یا بہن ہوگی جو اپنی پھول سی بچیوں کو ان درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے لئے تیار ہوگا ؟ برج بھوشن سنگھ کی جو حرکتیں آج کے انڈین ایکسپریس نے ان لڑکیوں اور ایک نابالغ لڑکی کے والد کی جانب سے دائر دو ایف آئی آر کے حوالے سے شائع کی ہے ،اسے پڑھنے کے بعد صاف ہو جاتا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کو بچانے کی سرکاری کوشش کے پیچھے کسی بڑی قوت کا ہاتھ ضرور ہے جس کی بنیاد میں مرد اساس سماج کی شیطانی ذہنیت بھی ہے ۔برج بھوشن سنگھ کی اس کارستانی کو اس کی ذاتی حرکت پر بھی محمول کیا جا سکتا تھا اگر سرکار فورا اس معاملے کی تحقیق کرتی اور اس ممبر آف پارلیامنٹ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنی پارٹی سے نکال باہر کرتی۔اور پولیس کے حوالے کرتی ۔لیکن ہوا یہ کہ مہینوں کی جدوجہد کے بعد جب تک سپریم کورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کے لئے دہلی پولیس سے نہیں کہا دہلی پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے بھی گریز کرتی رہی ۔اور جب ایف آئی درج بھی کیا تو ایسے کہ برج بھوشن تو آزاد گھومتا رہا اور پولیس نے اس سے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی جبکہ ان خواتین پہلوانوں کو ہراساں کرتی رہی اور بالاخر انہیں جنتر منتر سے اٹھا کر کچرے کی طرح باہر پھینک دیا ۔اور یہ ساری کارروائی اس دن ہوئی جب جنتر منتر سے محض ایک کیلو میٹر دور نئے پارلیامنٹ کی عمارت کا افتتاح ہو رہا تھا اور اس تقریب میں برج بھوشن سنگھ خود بھی موجود تھا ۔
بھارت کی سیاسی تاریخ میں ایسا دیدہ دلیر اور بے شرم ملزم کبھی نہیں دیکھا گیا جو اتنے سنگین الزامات کے باوجود ہر روز ان لڑکیوں کو چیلنج کر رہا ہو ۔رام کی نگری مانے جانے والے اجودھیا نگری سے مارچ نکالنے کی تیاری کر رہا ہو اور یہ دعوی کر رہا ہو کہ ملک کا پورا سادھو سماج ہمارے ساتھ ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں عورتوں کو دیوی مان کر پوجا جاتا ہو اور کہا جاتا ہو کہ رام کے ساتھ سیتا ،کرشن کے ساتھ رادھا ،شنکر کے ساتھ پاروتی کا نام لئے بغیر کلیان نہیں ہو سکتا ۔اسی دیش میں خواتین کی ایسی تذلیل ہو رہی ہے لیکن بھارتیہ سنسکرتی اور سبھیتا کی دہائی دینے والی سرکار کو شرم نہیں آ رہی ہے ۔
آج ملک میں رہنے والا ہر شہری کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ ان مظلوم لڑکیوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا اس پر ظلم ڈھانے والے کو بچانے والی سرکار کے ساتھ ۔ان پہلوان خواتین کو انصاف نہ ملنے کا مطلب ہے کہ مستقبل میں اسپورٹس کے جملہ شعبوں سمیت کسی بھی میدان میں لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے پہلے اپنی عفت و عصمت کے خوف سے آزاد ہونا ہوگا ۔کیونکہ اس سرکار نے ہر شعبہ میں نہ جانے کتنے برج بھوشنوں کو لا کر بٹھا دیا ہے جو عورتوں کو بھوگ ولاس کی سامگری کے سوا کچھ اور سمجھنے کو تیار نہیں ۔
ڈھول ،گنوار ،شدر ،پشو ناری
یہ سب تارن کے ادھیکاری

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist