نئی دہلی: معروف کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو ہندوستان میں پیناسونک لائف سولیوشنز انڈیا کے ایئر کنڈیشنر پورٹ فولیو کا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔کمپنی کا ماننا ہے کہ دھونی کے پیناسونک کے خاندان میں شامل ہونے سے ملک بھر میں صارفین کے درمیان برانڈ کی پہچان اور وابستگی مزید مضبوط ہوگی۔اس موقع پر پیناسونک لائف سولیوشنز انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر تاداشی چیبا نے کہا یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ اقدار کی عکاسی ہے۔ پچھلے 100 سے زائد سالوں سے پیناسونک عالمی سطح پر قابل اعتماد، جدید اور مثبت اثر ڈالنے والے برانڈ کی پہچان رہا ہے اور ہم انہی اقدار کو ہندوستان میں مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ دھونی کا پرسکون قیادت اور اعتماد بھرا مظاہرہ اس جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ صرف اسٹار پاور ہی نہیں لاتے بلکہ ہندوستانی صارفین سے گہرا تعلق بھی رکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم مل کر نہندوستان میں پینا سونک کے سفر کا ایک یادگار باب رقم کریں گے۔












