سید پرویز قیصر
دنیش چندی مل ٹسٹ کرکٹ میں سری لنکا کی جانب سے چھ سو چوکے لگانے والے دسویں اور کل ملاکر90 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف گول میں شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن سری لنکا کی پہلی اننگ میںاپنی 116 رن کی اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
دنیش چندی مل نے 2011 سے اب تک جو84 ٹسٹ کھیلے ہیں انکی150 اننگوں میں43.42 کی اوسط اور50.26کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ16 سنچریوں اور29 نصف سنچریوں کی مدد سے 5863 رن بنائے ہیں۔ وہ سات مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر206 رن ہے جو انہوں نے گول میں جولائی2022 میں545 منٹ میں326 بالوں پر 16 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آسڑیلیا کے خلاف بنایا تھا۔ دہلی میں دسمبر2017 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں انہوں نے472 منٹ میں361 بالوں پر21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 164 رن بنائے تھے جو ایک اننگ میں انکے سب سے زیادہ چوکے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز کمار سنگا کارا کے پاس ہے جنہوں نے2000 اور2015 کے درمیان134 ٹسٹ میچوں کی233 اننگوں میں57.40 کی اوسط اور54.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ38 سنچریوں اور52 نصف سنچریوں کی مدد سے12400 رن بنائے ہیں جس میں1491 چوکت شامل ہیں۔ وہ گیارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور319 رہا تھا۔ انہوں نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چوکے زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں مئی2004 میں کھیلے گئے میچ میں لگائے تھے۔ اس میچ میں انہوں نے270 رن کی اننگ کھیلی تھی جس میں وہ 36 چوکے لگانے میں کامیاب رہے تھے۔
مہیلا جے وردھنے سری لنکا کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے چوکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 1997 اور2014 کے درمیان جو149 ٹسٹ میچ کھیلے انکی252 اننگوں میں49.84 کی اوسط اور51.45 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ34 سنچریوں اور50 نصف سنچریوں کی مدد سے11814 رن بنائے تھے جس میں1387 چوکے بھی شامل تھے۔ وہ 15 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور374 رن رہا جو انہوں نے752 منٹ میں572 بالوں پر43 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ اس اننگ میں43 چوکے انکے ایک اننگ میں سب سے زیادہ تھے۔
اس فہرست میں تیسرا مقام سنتھ جے سوریہ کا ہے جنہوں نے1991 اور2007 کے درمیان جن 110 ٹسٹ میچوں میں حصہ لیا انکی188 اننگوں میں40.07 کی اوسط اور65.18 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ14 سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے6973 رن بنائے تھے جس میں910 چوکے بھی شامل تھے۔ وہ15 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور340 رن رہا جو انہوں نے799 منٹ میں578 بالوں پر36 چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے ہندوستان کے خلاف کولمبو میں اگست 1997 میں بنایا تھا۔ اس اننگ سے زیادہ چوکے انہوں نے کسی اور اننگ میں نہیں مارے ہیں۔
انجیلو میتھوز ( 114 ٹسٹ میچوں کی202 اننگوں میں 807چوکے)، ارونڈا دی سلوا (93ٹسٹ میچوں کی159 اننگوں میں756 چوکے) ،دیمتھ کرونا رتنے (96 ٹسٹ میچوں کی183 اننگوں میں 754چوکے)، مارون ایا پتو ( 90ٹسٹ میچوں کی 156اننگوں میں685 چوکے)، تلیکارتنے دلشان ( 87ٹسٹ میچوں کی 145اننگوں میں677 چوکے) اور تلہن سمارا ویرا ( 81ٹسٹ میچوں کی132 اننگوں میں
633چوکے) ان بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے سری لنکا کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں چھ سو سے زیادہ چوکے مارے ہیں۔