اوہائیو (یو این آئی) سنسناٹی اوپن میں فرانس کے گیل مونفلز کے خلاف شکست سے مایوس کارلوس الکاراز نے اپنا ریکٹ زمین پر پٹخ کر توڑ دیا۔چار بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اسپین کے الکاراز کو مونفلز کے سامنے 4-6، 7-6 (7-5)، 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مونفلز سے ایک پوائنٹ کھونے کے بعد، الکاراز نے اپنا ریکٹ کئی بار زمین پر مار کر توڑ دیا۔جمعرات کی شام بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑا اور دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں الکاراز پیچھے رہ گئے لیکن 37 سالہ مونفلز نے بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری دو سیٹ جیت کر الکاراز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
الکاراز نے بعد میں اپنی اس کارکردگی کو اپنا بدترین میچ” قرار دیا۔ الکاراز نے اعتراف کیا، مجھے ایسا لگا جیسے یہ میرے کیریئر کا اب تک کا بدترین میچ تھا۔ میں نے بہت اچھی ٹریننگ لی، مجھے بہت اچھا لگا، لیکن میں کھیل نہیں سکا۔ میں اسے بھولنا چاہتا ہوں۔”
الکاراز نے ابتدائی میچ پر اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور مونفلز کے خلاف پہلا سیٹ جیت لیا۔ تاہم، جب بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑا تو مونفلز نے ٹائی بریک میں منی بریک کا فائدہ اٹھایا۔ جمعہ کو جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو مونفلز نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الکاراز کو فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں گھٹںے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور آغاز میں ہی الکاراز کی سروس توڑ دی۔قابل ذکر ہے کہ یو ایس اوپن 26 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ الکاراز کے لیے واپسی کرنے اور اپنی فارم واپس پانے کا اگلا موقع ہے۔












