• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سیر حاصل بحث ضروری

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 7, 2022
0 0
A A
سیر حاصل بحث ضروری
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے جارہا ہے ، یہ اجلاس 29دن کا ہوگا ،لیکن اس بار اندازہ ہو رہا ہے کہ سرمائی اجلاس کافی گرما گرم ہوگا ۔جہاں حکومت اپنی بات رکھے گی اور بلوں کو منظور کرانے کی کوش شکرے گی تو ہیں اپوزیشن حکومت کے ساتھ بحث کے ساتھ وہ تمام ایشوز اٹھانے کی کوشش کرے گی جو کافی گرم ہیں اور مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔اس میں مہنگائی ،بے روزگاری اور چین کا سرحد تنازع کافی اہم ہوگا جن کو اپوزیشن اٹھانے کی ٹھان چکی ہے۔اس لئے کہ سکتے ہیں کہ ایک جانب مرکزی حکومت اجلاس کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے ،تو وہیں اپوزیشن بھی پارلیمنٹ میں اپنے مطالبات منوانے کیلئے عہد بند ہے ۔اس سلسلے میں کانگریس کچھ دن پہلے ایک اہم میٹنگ کر چکی ہے جس میں تین اہم ایشوز کو اٹھانے اور اس پر حکومت سے جواب مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت اس دوران تقریبا سول بلوں کو پاس کرانے کے لئے پیش کرے گی ۔موجودہ سرمائی سیشن کی ا ہم بات یہ ہے کہ یہ اس وقت شروع ہوگا جب نتائج آنے میں ایک دن بچے گا خاص کر اسوقت جب ایگزٹ پول گجرات و ہماچل میں بی جے پی کی حکومت میں واپسی کا بگل بجا چکا ہے ۔ لیکن وہیں اس کے برخلاف دہلی کی کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کی سرداری کا بھی اشارہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس اجلاس کو اہمیت کے ساتھ اس لئے بھی دیکھا جارہا ہے کہ کانگریس جو کہ پچھلے کئی سالوں سے بحث نہ کرنے کا حکومت پر الزام عائد کر چکی ہے ،کے کئی اہم لیڈر پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں ،جس میں غلام نبی آزاد اور کپل سبل کے چہرے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔کانگریس ان چہروں سے بھاری بھرکم سمجھی جاتی تھی اور ان کا پارٹی میں وزن تھا ۔ان کے جانے کے بعد سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کہ پارٹی اب اپوزیشن میں کتنا مضبوط رول ادا کرنے کی حالت میں ہوگی ۔ وہیں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اجلاس اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں کانگریس کی صدارت ملکارجن کھڑگے کرینگے جو مضبوطی کے ساتھ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی کے طور پر کانگریس کے سوالوں کو رکھ سکیں گے ۔اس لئے اگر سبل اور آزاد جیسے لیڈر پارٹی میں نہیں ہیں تو اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،پارٹی کے پاس ایک قائد تو ہے جو ملک کے مسائل کے ساتھ حکومت سے سوال کرنے کی ہمت رکھتا ہے ۔الغرض ،لوگوں کے ذہنوں میں مختلف طرح کے ابھرت خیالات اور سوالا ت و خدشات کے درمیان یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس وقت کانگریس کی پوزیشن مضبوط ہے اور وہ پارلیمنٹ میں مضبوطی کے ساتھ اپنی بات رکھنے اور حکومت سے سوالات کرنے کہ اہل ثابت ہو سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ کانگریس کے لیڈرجے رام رمیش کا کہنا ہے کہ وہ اس بار ایوان پارلیمنٹ میں تین اہم ایشوز اٹھائیںگے ،اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت ان پر بحث کرے ۔رمیش کاکہنا ہے کہ انکے کے تین ایشوز جس میں معاشی معاملات ،آئینی اداروں کے رول اورجی ایس ٹی کا ایشو شامل ہوگا ،پر حکومت کو بحث کے لئے تیار کرے گی مسائل کو ملک کے سامنے رکھیں گے۔ ۔اس کے علاوہ کانگریس کا الزام یہ بھی ہے کہ حکومت جن آزاد اور آئینی اداروں میں مداخلت کررہی ہے وہ ان ایشوز کو بھی اٹھائے گی اور حکومت سے جواب مانگے گی۔وہیں کانگریس ترجمان کا سوال کے ساتھ کہنا تھا سرکار اس بار ان ایشوز کو پارلیمنٹ میں سنے اور بحث کرائے ،وہ بحث سے نہیں بھاگے ۔جے رام رمیش کا سوال تھا کہ حکومت بحث سے کیوںبھاگ رہی ہے ؟دیکھنا ہوگا کہ حکومت اپوزیشن کے کتنے سوالات کو سنتی ہے اور کس کس کا جواب دیتی ہے ۔اس میں شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ،معاشی اتھل پتھل،بے روزگاری پچھلے کچھ سالوں میں کافی بڑھی ہے اور قابو سے باہر ہے ۔بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں ، کہا جاتا ہے کہ ایسے حالات ملک میں کورونا کے بعد زیادہ پیدا ہوئے ہیں ۔لیکن ان سب سے قطع نظر کانگریس جس ایشو پر پچھلے کچھ سالوں سے حکومت کو متنبہ کرتی آرہی ہے وہ بھارت چین کے درمیان سرحد تنازع ہے ۔کانگریس کے لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی اکثر کہتے سنے گئے ہیں چین ہمارے ملک کی زمین میں گھس آیا ہے اور حکومت کچھ کر نہیںرہی ہے۔حلانکہ اس بارے میں وزیر اعظم مودی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کی زمین میں چین کی کسی طر ح کی دخل اندازی نہیں ہوئی ہے ناہی کوئی اندر گھس آیا ہے۔لبہر کیف ، اس بار ایک بار پھر چین سرحد کا متنازع کا ایشو پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کانگریس بضد ہے ۔موجودہ حالات کے تناظر میں یہ امید نہیںکی جاسکتی کہ پارلیمنٹ پر سکون رہے گی اور کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا۔سوب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اپوزیشن کانگریس اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکے گی؟اس وقت جبکہ اس سے پہلے کانگریس نے کچھ اجلاس میں پارلیمنٹ سے واک آئوٹ کیانیز یہ کہ اس پر ہنگامہ کرنے کے الزام لگائے جانے کے بعد کئی لیڈرون کو معطل کیا جاچکا ہے۔تاہم ضروری ہے کہ پارلیمنٹ میں سیر حاصل بحث ہو اور ضروری ایشوز اٹھائے جائیں ۔لاحاصل بحث و تکرار سے بچا جائے ،وقت قیمتی ہوتا ہے ،حکومت کو اور اپوزیشن دونوں کو اپنے اختیارات اور حقوق کو دھیان میں رکھتے ہوئے بات کہنے کی آزادی ہے ، بلا و جہ وقت برباد نہیں کیا جاناچاہئے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    مارچ 5, 2026
    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    مارچ 5, 2026
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist