سدھارتھ نگر،ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے جماعت کے ارباب ثروت اور مخلص محسنین و مخیرین کابصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے احباب جماعت وجمعیت کو یہ پرمسرت خبردی ہے کہ آج مقامی جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ بانسی کے اطراف وجوانب اورمضافات میں سیلاب متاثرین کے درمیان ذمہ داران جمعیت کے ہاتھوں بحسن وخوبی بلاتفریق مذھب وملت سیلابی ریلیف تقسیم کیاگیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن اور مولانا فخرالدین ریاضی کی تعارفی، توجیہی اور نصیحتی کلمات کے بعد شروع کیا گیا،اللہ تمام معاونین ، مشارکین اور ہمدردان قوم وملت کی ہمہ جہت کاوشوں اور مالی تعاون کوشرف قبولیت بخشے، آمین
آج کا یہ پروگرام ضلعی جمعیت کے نمائندگان خصوصاً مولانا فخرالدین ریاضی ناظم حلقہ اٹوا، مولانا ابوبکر سراجی کی نگرانی اور مولانا عبدالرب سلفی ناظم حلقہ بانسی اور علاقہ کے دیگر سیاسی وسماجی اور دینی سرکردہ شخصیات شیخ عبدالخبیرمدنی،امیر جمعیت حلقہ بانسی،مولانا عبدالرحمن اثری، خازن ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،مولانا عبدالحکیم خازن مقامی جمعیت اہلِ حدیث، بانسی کی موجودگی اور باھمی تعاون سے اختتام پذیر ہوا، تمام حاضرین ومستفدین نے ضلعی جمعیت کے اس کام کی تحسین کرتے ہوئے اہل خیر مسلمانوں اور جمعیت کے ذمہ داروں کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا،