• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ضلعی جمعیت اہلحدیث مغربی چمپارن کا انتخاب جدید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 13, 2023
0 0
A A
ضلعی جمعیت اہلحدیث مغربی چمپارن کا انتخاب جدید
Share on FacebookShare on Twitter
(امان الحق)10جنوری،بلی رام پور مغربی چمپارن بہارضلعی جمعیت اہلحدیث مغربی چمپارن بہار ایک فعال و سرگرم جمعیت ہے۔ اس کا پانچ سالہ میعاد مکمل ہوتے ہی انتخابی سرگرمیاں شباب پر آگئیں ۔
آج مورخہ 10جنوری 2023 بروز منگل زیر صدرات مولانا محمد علی مدنی حفظہ اللہ صدر المدرسین مدرسہ منظر العلوم بلی رامپور ،امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث ،مسجد اہل حدیث مدرسہ منظر العلوم بلی رامپور میں ضلعی جمعیت اہلحدیث مغربی چمپارن بہار کے انتخاب جدید کے لئے ایک اہم نشست منعقد ہوئ۔یہ میٹنگ ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئ ،اس میں مشاہد کی حیثیت سے مولانا نہال احمد سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث بہار دربھنگہ سے شریک ہوئے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ اس انتخابی میٹنگ میں فضلیۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند بھی شریک رہے ۔اس نشست میں دور دراز سے بڑی تعداد میں سخت ٹھنڈک کے باوجود مقامی جمعیات کے ذمہ داران بھی شریک میٹنگ ہوئی۔پروگرام کا آغاز حافظ عبد المنعم کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ناظم اجلاس مولانا محمد ہاشم فیضی السلفی نے ہاؤس کو اپنا اعلان اور ایجنڈا پڑھ کر بتایا اور سب سے پہلے پہلے ایجنڈے کے تحت سابقہ کاروائی کی خواندگی کے بعد ہاؤس سے اس کی تصدیق چاہی ۔ہاؤس نے اس کاروائی کی بطیب خاطر توثیق کی۔انتخابی کاروائی کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے ایک انتخابی بورڈ کی تشکیل کی گئی جس کے کنوینر ڈاکٹر رفیع اللہ مسعود تیمی مقرر کۓ گئے ،اس بورڈ میں مولانا امیر الدین فیضی ،مولانا خوش الحان فیضی اور مولانا محمد یونس سلفی شامل رہے۔باہمی مشورے کے بعد کنوینر نے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہاؤس سے امیر ضلعی جمعیت کے لیے نام طلب کیا ۔ہاؤس میں سے مولانا ظہیر احمد سلفی اور بیک وقت کئ احباب نے مولانا محمد علی مدنی حفظہ اللہ کا نام پیش کیا ۔کئ احباب جماعت نے اس کی تائید کی کنوینر نے اس کے لیے ہاؤس کے سامنے دوسرا نام پیش کرنے کی درخواست کی مطفقہ طور پر سبھوں نے ان پر اتفاق کیا اور کوئ دوسرا نام پیش نہ ہوا۔اس طرح محمد علی مدنی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمعیت منتخب ہوئے ۔کنوینر نے ناظم ضلعی جمعیت کے لیے نام طلب کیا ۔مولانا صابر فیضی اور دیگر احباب جماعت نے مولانا محمد ہاشم فیضی السلفی کا نام پیش کیا ۔ہاؤس کو تین منٹ غور کرنے اور دوسرا نام پیش کرنے کی مہلت دی گئی لیکن سبھوں نے بیک زبان ان کی نظامت پر اپنے اتفاق اعتماد کا اظہار کیا اور محمد ہاشم فیضی السلفی ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث منتخب ہوئے
کنوینر نے تیسرے عہدہ ناظم مالیات کے لئے ہاؤس سے نام طلب کیا ۔اس کے لئے بعض احباب نے شیخ اصغر علی مدنی حفظہ اللہ کا نام پیش کیا ،لیکن کثرت اشغال میں مصروفیات کے پیش نظر شیخ محترم نے معذرت کردی۔دوسرا نام ماسٹر عبد الروف (ریفل) کا پیش ہوا لیکن انہوں نے اپنی جگہ مولانا امیرالہدی فیضی کا نام پیش کیا ۔ہاؤس کے سامنے تین منٹ کا وقت رکھا گیا تاکہ غور کریں ۔سبھوں نے متفقہ طور پر ان کی تائید کی۔کنوینر نے تین اہم اور کلیدی عہدوں کے انتخاب کے بعد ہاؤس کے سامنے ان کے نائبین کے انتخاب کی تجویز رکھی ،سبھون نے باتفاق رائے یہ مشورہ دیا کہ نائبین کے لئے ان تین ذمداروں کے اوپر ڈال دیا جائے کہ وہ اپنے صوابدید پر اپنے نائب کا انتخاب کرلیں ۔اس راۓ کی سبھوں نے تائید کی اور بڑے ہی پرسکون ماحول میں انتخاب جدید کی کاروائی مکمل ہوئی ۔کنوینر نے سبھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ناظم اجلاس سے درخواست کی کہ وہ پروگرام کا سلسلہ اگلے ایجنڈوں کے مطابق آگے بڑھائیں ۔انتخابی کاروائی کے بعد تاثراتی سلسلہ شروع ہوا ،اس میں عبد اللہ گھوڑپکڑی نے جمعیت کے سابقہ سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم لوگ اس میں ہمیشہ ساتھ دیں گے۔مولانا شمس الحق فیضی نے انتخابی کاروائیوں کی تحسین کی اور پچھلے میعاد میں ہوۓ کاموں کو سراہتے ہوئے گاؤں کے افراد جماعت سے روابط مضبوط کرنے ،مساجد میں دروس وخطبات جمعہ کے اہتمام کرنے کی تجویز پیش کی ،یہ بھی کہا کہ بلی رامپور میں ایک رابطہ عامہ میں اجلاس گاہے بگاہے منعقد چاہیئے تاکہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔مسیح الزماں سلفی نے جمعیت کے مالی تعاون میں حصہ لینے کی یقین دلائ ۔
مولانا صابر فیضی نے مل جل کر جمعیت کے کاموں کو آگے بڑھانے پر زور دیا اور خود اس میں حصہ لینے اور کام کرنے کا یقین دلایا ۔مولانا جمال احمد سلفی اور عباس فیضی نے سبھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتخابی کاروائی کی تعریف کی اور مالی تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا یقین دلایا۔عطاء اللہ سلفی نے تمام کو متحد رہ کر جمعیت کو باہم متحد رکھنے اور اس کے کاموں میں مضبوطی سے سے ہاتھ بٹانے پر زور دیا اور مل جل کر کام کرنے کا یقین دلایا ۔محمد سلیم فیضی نے جمعیت کے انتخابی کاروائی کو سراہتے ہوئے جمعیت کے لیے مستقل اراضی کی خریداری کر اس کے لیے مستقل دفتر قائم کرنے پر زور دیا اور سبھوں نے اس تجویز کو اہمیت دی ۔
ماسٹر عبد الروف صاحب نے اپنے نرالے انداز میں ہر ایک کو اپنی جگہ متحرک رہنے پر زور دیا اور گاؤں گاؤں دعوت وتبلیغ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے جمعیت کے مستقل دفتر کے لیے خریداری زمین کی تائید کی ۔
مولانا محمد ہاشم سلفی نے ناظم کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد اگلے میعاد میں جمعیت کے کاز کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے افراد جماعت کی مردم شماری پر زور دیتے ہوئے تمام علماء کو اپنے گاؤں اور محلہ میں اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔
مولانا محمد علی مدنی نے امیر ضلعی جمعیت کی حیثیت سے منتخب ہونے پر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور مشاہد صوبائی جمعیت اور تمام حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس شدید ٹھنڈ میں تمام کی حاضری توقع سے بالا تر ہے۔ اس کے آپ تمام لوگ لائق مبارک باد ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ذمہداری میرے سر ڈالی گئی ہے اور میں بہت دنوں سے اسے انجام دے رہا ہوں ،یہ آپ لوگوں کی محبت و اخلاص اور تائید کے نتیجہ میں ہے ۔اگلے میقات میں ان شاءاللہ بڑھ چڑھ کر کام کریں گے ،گاؤں گاؤں کی مسجدوں میں پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا ،علماء سے روابط مضبوط رکھے جائیں گے تاکہ یہ کام آسان ہو جائے ہم تمام کی ذمداری بنتی ہے کہ جمعیت سے جڑ کر اپنے وقت ،علم اور طاقت کی قربانی پیش فرمائیں ۔
مولانا نہال احمد سلفی مشاہد کی حیثیت سے اپنے تاثراتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخابی اجلاس میں باہمی اتحاد کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ۔اپ تمام کی اجتماعیت واتحاد قابل تعریف ہے ۔اسی طرح کا باہمی اتحاد تمام جمعیتوں میں ہونا چاہیے اور یہی ترقی کی ضمانت ہے
اخیر میں امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ نے اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے حمد و ثناء کے بعد جماعت وجمعیت کو افادیت سے بھرپور بتایا اور کہا کہ یہ جماعت دراصل اللہ والوں کی حقیقی جماعت ہے ۔صحابہ کی جماعت یہی جماعت اہل حدیث تھی ۔انہوں نے بہار میں جماعت اہلحدیث کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے پرسا ،جھمکا اور بلی رامپور کی جماعت اہلحدیث کی قربانیوں کو سراہا اور مولوی عبد الکریم جھمکاوی اور مولانا منظور الحق بلی رامپوری کی جماعت وجمعیت کے تئیں بے پناہ جد وجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے زمانے میں بھی بڑی منظم جماعت رہی دبستان نذیریہ ایک قابل مطالعہ کتاب ہے جس میں خاص طور سے جھمکا بستی کا نام باربار آیا ہے ۔انہوں نے خندق کے موقعہ سے جاسوس رسول حذیفہ بن یمان کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے اطاعت امیر کا بھی سبق دیا کہ انہوں نے "لاتحدث امرا” نبی کے فرمان کو کس طرح پیش نظر رکھا ۔ہمیں بھی جماعت وجمعیت کے نظم کو برقرار رکھنے کے لیے امیر کی باتوں کو اہمیت دینی چاہیے تاکہ کسی طرح بھی جمعیت کے کاز کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے نظم جماعت مانت کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد اپنے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آ ہوۓ کی سعی کرے،جماعت وجمعیت کا کام ضرور انجام پاتا رہے گا ۔انہوں نے امام احمد بن حنبل کے دور ابتلاء ومحن کو بیان کرتے ہوئے امام مروزی کے فکر بغاوت خلیفہ و حاکم کا ذکر کیا کہ کس طرح امام احمد رحمہ اللہ نے اس خیال کی تردید کی اور اسے ناپسند فرمایا ۔دراصل یہی منہج جماعت و جمیعت ہے کہ اپنے کاموں پر پوری توجہ رہے اور اختلاف سے بچا جاۓ۔جماعت وجمعیت کے کام کو آگے بڑھایا جائے،انہون نے ضلعی جمعیت کے لیے مستقل اراضی کی خریداری پر زور دیا اور یہاں کے مساجد اہل حدیث کی تفاصیل مرکزی جمعیت دہلی ارسال کرنے پر زور دیا کہ مساجد اہل حدیث میں شامل کیا جا سکے۔
ضلعی جمعیت اہلحدیث مغربی چمپارن بہار کا انتخابی اجلاس امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند فضیلۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ کے دعائیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوا اور حاضرین اجلاس نے ظہرانہ تناول فرمایا۔
ReplyReply to allForward
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    فروری 26, 2026
    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    فروری 26, 2026
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist