نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہماراسماج: ہمدردنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال مختلف مساجد ، درگاہوں اور ضرور ت مندوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ جامعہ ہمدرد واقع رابعہ مسجد میں افطار کاا ہتمام کیا گیا جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر افشار عالم ، ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے او ایس ڈی شوکت مفتی سمیت بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مہرولی ، درگاہ مائی صاحبہ ، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ وغیرہ میں لوگوں کے افطار کاا ہتمام کیا گیا۔ اس دوران شوکت مفتی نے کہاکہ یہ ہمدرد کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر موقع پر کوئی نہ کوئی کار خیر کرتا رہتا ہے اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم نے روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا ہے ،اس دوران ہمیں سبھی مقامی کمیٹیوں کا بھر پور تعاون حاصل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہم جامعہ ہمدرد واقع اسکل سینٹر میں بھی ضرورت مندوں کے لیے افطار کا اہتما م کیا ۔ہمیں اس نیک کام کے لیے جامعہ ہمدرد کے چانسلر حما داحمد ، ساجد احمد اور حامد احمد کا بھرپور تعاون حاصل رہتا ہے اور انہی کی ہدایات اور رہنمائی میں ہم یہ فلاحی کام انجام دیتے ہیں۔












