• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 30, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سعودی عرب میں شادی کے پہلے ہی سال میں طلاق ہونے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 30, 2025
0 0
A A
سعودی عرب میں شادی کے پہلے ہی سال میں طلاق ہونے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض(ہ س)۔سعودی عرب میں شادی کے فوراً بعد طلاق لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، سعودی عرب میں ہر 9 منٹ میں 1 طلاق کا واقعہ رپورٹ ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا ’گلف نیوز‘ کی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے طلاق کی شرح سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار پر بات کی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں ہونے والی کْل شادیوں میں سے 12.6 فیصد کا انجام طلاق پر ہوا جبکہ ان میں سے 65 فیصد سے زائد طلاقیں شادی کے پہلے سال کے اندر ہی واقع ہوئیں۔وزارتِ انصاف اور جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹکس کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 2025ء کے دوران ملک بھر میں تقریباً 57 ہزار 595 طلاقوں کا اندراج کیا گیا ہے، یعنی کہ یومیہ اوسطاً 157 طلاقیں ہوئیں جو ہر 9 منٹ کے بعد ایک طلاق کے برابر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الباحہ سب سے زیادہ طلاق کی شرح کے ساتھ سرِفہرست شہر ہے جہاں 36 فیصد شادیوں کا اختتام طلاق پر ہوا۔دوسری جانب ریاض میں یہ شرح 21.7 فیصد جبکہ حائل میں 19.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔29 سالہ فہد العتیبی کی شادی صرف 45 دن بعد ختم ہوگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی اختلافات شروع ہو گئے تھے، ہم نے جَلد ہی محسوس کیا کہ ہم ایک دوسرے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔25 سالہ ریم القحطانی نے بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی لیکن جَلد ہی یہ خواب ٹوٹ گیا۔ریم القحطانی کا کہنا ہے کہ مجھے لگا تھا کہ محبت سب کچھ ٹھیک کر دے گی مگر میرے شوہر میں بنیادی بات چیت اور ذمہ داری کا احساس ہی نہیں تھا۔اسی طرح 32 سالہ احمد الریثی کا یورپ میں ہنی مون ایک ناکام تجربہ ثابت ہوا اور واپسی پر ہی رشتہ ختم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ایک کامل اور عادتاً پرفیکٹ شوہر چاہتی تھی، قلیل شادی کے دوران مجھے کبھی ذہنی سکون حاصل نہیں ہو سکا۔سماجی امور کے ماہر احمد النجار کے مطابق ان تشویشناک اعداد و شمار کی وجہ شادی شدہ زندگی کے حقیقی تقاضوں کی ناقص سمجھ بوجھ اور جذباتی ناپختگی ہے۔انہوں نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی طلاق ہو جانے کی بڑی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگی اور غیر ضروری شادی کی تقریبات، جذبات میں آ کر یا جلد بازی میں جیون ساتھی کا انتخاب، خاندان کی غیر ضروری مداخلت اور منگنی یا رشتہ طے ہونے کے دوران مصنوعی رویے ہیں جو شادی کو دیرپا چلنے نہیں دیتے۔احمد النجار کا کہنا ہے کہ شادی صرف خوشی کی تقریب یا ہنی مون نہیں ہے بلکہ ایک طویل مدتی زندگی کا منصوبہ ہے جس میں پختگی، گفتگو اور حقیقت پسندانہ توقعات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ سب کچھ آج کی بہت سی شادیوں میں موجود نہیں ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    جولائی 30, 2025
    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    جولائی 30, 2025

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist