نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی کھجوری میں واقع شاہد اقبال کے گھر پر سولہ ویں شب کی نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل ہوا-حافظ سیف علی اور حافظ محمد فہیم نے سننے اور سنانے کے فرائض انجام دیئے جنہیں اعزاز و اکرام سے نوازا گیا – اس موقع پر قرآن کریم کی مناسبت سے ایک روحانی مجلس بھی منعقد ہوئی جس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت اور قاری فاروق برکاتی کی نعت رسول سے ہوا -اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی تنظیف نے کہا کہ دنیا کی ہر وہ کتاب اگر کسی شخص کے سامنے رکھ دی جائے جس کی زبان سے وہ واقف ہو مگر اس کے معنی مطالب کو نہ جانتا ہو تو صرف ایک دو لائن ہی پڑھ سکتاہے مگر قرآن کی عظمت ہے کہ اگر چہ عربی زبان کے معنی و مطالب نہ سمجھتا ہو لیکن اس کو ذوق و شوق سے پڑھتا ہوا نظر آتا ہے-مولانا نعیم القادری نے کہا کہ قرآن شریف کو سمجھنے کے لئے صرف تین باتوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے – اگر ہم نے اللہ کو عبادت سے، نبی کو اطاعت اور مخلوق کو خدمت سے راضی کر لیا تو ہم زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہوتے نظر آئیں گے-اس موقع پر مفتی گل محمد، ،قاری رفیع، مولانا حسان، قاری شعیب اختر، قاری اویس، مولانا سمیر،قاری اخلاق اور قاری سلیم وغیرہ بطور خاص موجود رہے-شاہداقبال،طارق اقبال،ساجد اقبال، واجد اقبال، واثق اقبال،شہودعالم انتظام وانتصرام میں پیش پیش رہے – حافظ حنظلہ اقبال نے تمام مہمانوں کی ضیافت کی اور مولانا غلام محمد کی دعا پر مجلس اختتام پزیر ہوئ –