لکھنؤ،17دسمبر،سماج نیوز سروس:شہر کے نوجوان معالج، ملی و سماجی کارکن ڈاکٹر سلمان خالد نے قومی سطح پر ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں یونانی دواساز کمپنیوں کی تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچر ایسو سی ایشن (اڈما)کا ریجنل نائب صدر منتخب کیاگیا ہے۔ تنظیم میں وہ ابھی تک ایک رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب وہ بطور عہدیدار خدمت انجام دیں گے۔یہ انتخاب شہر کے معالج و صنعت کار ڈاکٹر سلمان خالد کی صلاحیت کاقومی سطح پر اعتراف کے مترادف ہے۔ تنظیم کے عہدیداروں کے آئندہ مدت 2027-2025کے لیے ہوئے انتخاب ہمدرد فوڈ ڈویزن کے ڈائریکٹرحامد احمد اور ڈاکٹر مطیع اللہ مجید ( مقس ریمیڈیز) کو نائب صدر منتخب کیاگیا ہے۔ اس کے بعد تنظیمی امور کو بحسن خوبی انجام دینے کے لیے ملک کو چار زورن شمال، جنوب، مشرق، مغرب میں تقسیم کیاگیا ہے۔ اس میں فہمینہ ہاسپٹل اورفہمینہ ہربلس کے بانی ڈاکٹر سلمان خالد کو نائب صدر شمالی زون منتخب کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ تنظیم کے بقیہ عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جبکہ شمالی زون میں سخت مقابلہ آرائی ہوئی ۔ ڈاکٹر سلمان خالد کامقابلہ پرویز احمد خان سے رہا۔ اس مقابلہ میں ڈاکٹرسلمان خالد کو 46 ووٹ حاصل ہوئے اور پرویز احمد خان کو 25ووٹ ملے۔ اس طرح ڈاکٹر سلمان خالد نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ تنظیم میں اس کے علاوہ مغربی زون سے مدثر جمال (بخشی اینڈ کمپنی کولکاتہ)مغربی زون سے محمد صادق بابلا(آئی ایم سی یونانی ) اور جنوبی زون سے حکیم غلام محی الدین (سملہ فارمیسی حیدرآباد) منتخب ہوئے ہیں۔ ڈرگس لیبورٹیز کے نبیل احمد کو قومی جنرل سکریٹری، لمرا ریمیڈیز کے محمد جلیس کو جوائنٹ سکریٹری، صدرلیبورٹیز ہریانہ کے حکیم ارباب الدین کو خازن اور اولیا ہربلس کے محمد نوشاد کو جوائنٹ خازن منتخب کیاگیا ہے۔ واضح رہے ڈاکٹر سلمان خالد لکھنؤ نرسنگ ہوم ایسو سی ایشن کے بھی خازن منتخب ہوچکے ہیں اور گزشتہ تین دہائی سے وہ طبی شعبہ میں مختلف انداز سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملی و سماجی طورپر بھی بہت سرگرم ہیں۔قومی سطح کی تنظیم میں نائب صدر منتخب ہونے پر ڈائرکٹر یونانی اترپردیش پروفیر جمال اختر، اسٹیٹ تکمیل الطب (طبیہ کالج لکھنؤ )کےپرنسپل پروفیسر عبدالقوی، سابق ڈائرکٹر یونانی ڈاکٹر سکندر حیات صدیقی، ایشو کے بانی جنرل سکریٹری محمد خالد سمیت دیگر متعلقین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔