کولکتہ، (یواین آئی )ڈی پی ورلڈ پی جی ٹی آئی کے تین بار کے فاتح 23 سالہ شوریہ بھٹاچاریہ نے ٹولی گنج کلب کے پار-70 کورس پر 6 انڈر 64 کا شاندار کارڈ کھیل کر لیڈر بورڈ پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ ہفتے ملائیشیا میں ٹاپ 10 میں رہنے والے شوریہ نے اپنے سیزن کے پہلے ہی ایونٹ میں دو ‘ایگلز بنا کر اپنی دھاک بٹھا دی۔شوریہ بھٹاچاریہ نے اپنی اننگز کا آغاز دسویں ہول سے کیا اور پہلے پانچ ہولز میں ہی زبردست فارم پیش کی ۔ انہوں نے 13 ویں ہول پر ایک شاندار چِپ-اِن کے ذریعے ‘ایگل اسکور کیا۔ اگرچہ 16 ویں ہول پر ایک بوگی نے ان کا تسلسل توڑنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے چوتھے ہول پر 110 گز کے فاصلے سے اپروچ شاٹ کے ذریعے ایک اور یادگار ایگل بنا کر برتری مستحکم کر لی۔












