• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ڈاکٹر مفتی یاسر ندیم الواجدی کی کتاب تہافۃ الملاحدہ کا رسم اجراء

نامور علماء کرام اور دانشوران کی شرکت ، کتاب کو مدارس اسلامیہ کے نصاب میں شامل کرنے پر زور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 11, 2026
0 0
A A
ڈاکٹر مفتی یاسر ندیم الواجدی کی کتاب تہافۃ الملاحدہ کا رسم اجراء
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند ،سماج نیوز سروس:گزشتہ شب فردوس گارڈن میں ڈاکٹر مفتی یاسر ندیم الواجدی کی کتاب تہافۃ الملاحدہ کی تقریب رسم اجراء دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کی صدارت اور قاری عبداللہ سلیم قاسمی بانی وشیخ الاسلام معہد تعلیم الاسلام شکاگو کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز قاری محمد واصف عثمانی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔اس موقع پر ملک وبیرون ملک کے ممتاز اہل علماءوفضلاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مفتی یاسر ندیم الواجدی کو مبارکباد دی ۔ دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ افسو کا مقام یہ ہے کہ مصلحین امت کے قول وفعل میں تضاد پائے جانے کی وجہ سے نوجوان ذہنی انتشار کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج ہم لوگوں کے اندر مغرب تقلید جامد کا رجحان پیدا ہورہا ہے،مغرب سے آئی ہو ہر چیز کو ہم بلا پس وپیش قبول کررہے ہیں اس رویہ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ حدیث مولانا عتیق الرحمن بستوی نے کہا کہ کسی بھی فکرو نظریے کی تردید کے لئے اس نظریے کا مطالعہ اتنی گہرائی سے کرنا چاہئے کہ اس فکر کے داعی سے زیادہ آپ کے پاس مطالعہ حکمت عملی اور سنجیدگی ہو۔الخیر فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین مولانا قاسم رشید نے کہامفتی یاسر ہم سب کی جانب سے شکریہ کے مستحق ہیں،علماء اور طلباء کو چاہئے کہ ان کو مبارکباد دیں اور ان سے استفادہ کریں۔ دارالعلوم کے سابق شیخ القراء مولانا قاری عبداللہ سلیم قاسمی کہاکہ حفاظت اسلام ودفاع اسلام کا کرنے والوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ دین تو محفوظ ہے،اللہ رب العزت اس کا محافظ ہے،ہم دین کی حفاظت کا کام نہیں کررہے ہیں بلکہ پراگندہ اور تشکیک زدہ اذہان کی فکر کو بچانے کا کام کررہے ہیں۔دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا شوکت قاسمی بستوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا یاسر ندیم الواجدی کا یہ کام امام غزالی کے تہافۃ الفلاسفہ کا تسلسل ہے،اسلام اپنے امن پسند نظریات اور جامع تعلیمات کی بنا پر پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،اسلام دشمن طاقتوں نے یہ دیکھ کر مسلمانوں کے درمیان فکری انتشار کا طریقہ اختیار کیااور ان کو عقیدے کے طور پر کمزور کرنے کی کوششیں شروع کی،مولانا یاسر ندیم الواجدی ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس دور میں اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے پھیلائے گئے اعتراضات،اشکالات اور دیگر سازشوں کا بہترین انداز م میں جواب دیا۔جمعیت علماء ہند کے نائب صدر مولانا سلمان بجنوری نے کہا کہ جماعت دیوبند کے ایک فرد نے اکابر کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اس دور کے بڑے فتنوں کی سرکوبی کی خدمت انجام دی وہ پوری جماعت کی طرف سے شکریہ اور مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دور عقیدے کی کمزوری کا دور ہے،ایک حدیث مبارکہ کے مفہوم کے مطابق ایسے لوگ بھی پائے جائیں گے جن کی نماز وتلاوت پر عام لوگ رشک کریں گے،مگر اسلام ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا اور اس دور میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی یاسر ندیم الواجدی نے کہا کہ ہم لوگوں کو ملحدین ومغربی نظریات کا رد کرتے ہوئے دفاع میں تاویل اور مرعوبیت کی ضرورت نہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist