محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: میوات میں اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے سرگرم و درجن بھر کتابوں کے مصنف ڈاکٹر قمر الدین ذاکر سابق ضلع آیوش آفیسر کی 2 نئی کتابوں کی رونمائی ہفتہ کو عوامی ایکتا ویلفیئر ایسو سی ایشن دہلی و اردو اکادمی دہلی کے مشترکہ تعاون سے محمودیہ مارڈن پبلک اسکول دہلی میں بعنوان ‘دہلی میں اردو و یونانی کی صورت حال پر منعقد سیمینار میں اردو سے جڑی کئ اہم شخصیات جن میں متین احمد سابق ممبر اسمبلی،ڈاکٹر سید احمد خان سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر یو دہلی،پروفیسر عبدالحق سابق صدر دہلی یونیورسٹی شعبہ اردو،حکیم عطاءالرحمن اجملی مینیجر اے اینڈ ایس فارمیسی،شاہ جبی ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر آل انڈیا طبی کانگریس،شاعر ماسٹر اشرف میواتی وڈاکٹر محمد ارشد غیاث کی موجودگی میں عمل میں آئی۔واضح رہے کہ مذکورہ تصانیف سے قبل ڈاکٹر قمر الدین ذاکر صاحب کی تہذیب المسلمین،حوا کی بیٹی،میوات سے تبلیغی کام کی ابتدا،امن عالم کاراز و ‘مسلح قوم مولانا حالی سمیت درجن بھرکتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔اردوادب،شعبہ حکمت وتصنیفی میدان میں ڈاکٹر صاحب کی گراں قدرخدمات کے لئے ان کو ہریانہ اُردو اکیڈمی کے ذریعہ 2001 میں ‘خواجہ احمد عباس و 2022 میں ‘حالی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ میوات کے کالا کھیڑا گاؤں میں ایک کسان کے گھر پیدا ہوئے سادہ مزاج و ملنسار مولانا ڈاکٹر قمر الدین ذاکر صاحب جو گزشتہ 34 سال سے نوح میں مقیم ہیں اور اردو زبان زبان کی ترقی و ترویج کے لئے سرگرم ہیں اور اب وہ تنظیم فروغ اُردو میوات کے پلیٹ فارم سے اُردو کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر صاحب کی نئی کتابوں کی رونمائی پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں تنظیم کے صدر مولانا محمد صدیق سنابلی،سرپرست ماسٹر اشرف میواتی،نائب صدر خالد میواتی،سیکریٹری حافظ محمد عمران،خازن ماسٹر اسلم،ڈاکٹر ارشد غیاث و ماسٹر حکیم الدین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔












