ڈاکٹر سیف الرحمن بیسٹ میڈیکو ایوارڈ سے سرافراز کیے گئے
دلی میں ہوٹل لی میریڈین میں ایک پروقار تقریب میں ڈاکٹر سیف الرحمن "بیسٹ میڈیکو ایوارڈ” سے سرفراز کیے گئے. FAIMACON کے ذریعہ ڈاکٹر سیف الرحمن کو National Health Excellence کے طور پر یہ Best Medico ایوراڈ دیا گیا ہے. یہ ایوارڈ حکومت دلی کے وزیر صحت نے ڈأکٹر موصوف کو ۱۸ جون کو فائماکان کی نہایت شاندار تقریب میں دیا. نوجوان ڈاکٹر کی طبی خدمات کو وزیر موصوف اور دوسرے ڈاکٹروں اور میڈیکل ڈاکٹروں کی تنظیم FAIMACON نے خوب سراہا اوراس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر موصوف اپنی خدمات یوں ہی جاری وساری رکھیں گے. موصوف کی اس کامیابی پر چوطرفہ مباکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے, موصوف کے بڑے بھائی اور رحیق گوبل اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی نے اسے نیک فال قرار دیا ہے, مکہ مکرمہ سے امام حرم کے ترجمان ڈاکٹر حفظ الرحمن نے اس کامیابی کو ملت کے لیے قابل فخر بتایا ہے, کرپس ہاسپیٹل کے چیرمین امتیاز نورانی نے کہا ہے ڈاکٹر سیف الرحمن مستقبل میں طبی دنیا میں تاریخی کارنامہ انجام دیں گے ان شاء اللہ, مشہور ماہر تعلیم خلیق الزماں نصرت نے اسے صوبہ بہار کے ایک فرزند کی تاریخی کامیابی گردانا ہے, مبارکبادیوں کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے.












