دبئی، ( یو این آئی)امریکی ٹینس اسٹار امانڈا انیسیمووا نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن روس کی میرا اینڈریوا کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔جمعرات کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انیسیمووا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ہمت نہ ہاری اور میچ میں شاندار واپسی کی۔میچ کے اختتام پر امریکی کھلاڑی انیسیمووا اپنی حریف کے لیے کافی جذباتی نظر آئیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”یہ ایک انتہائی مشکل مقابلہ تھا اور ہم دونوں نے بہترین ٹینس کھیلی۔ انیڈریووا کو اس طرح ہارتے دیکھ کر مجھے دکھ ہوا کیونکہ وہ دفاعی چیمپئن ہیں اور انہوں نے آج کورٹ پر بہت محنت کی۔ مجھے لگتا ہے کہ آج ہم دونوں ہی جیتے ہیں، لیکن ایسے مقابلوں میں بدقسمتی سے کسی ایک کو ہارنا ہی پڑتا ہے۔












