• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

منی پور میں ڈھائی ماہ سے جاری تشدد اور خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کے واقعات سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نےاپنے عہدہ پر برقرار رہنےکا اخلاقی حق کھودیا

منی پور میں بے لباس پریڈ کرانے کے ویڈیو سے انسانیت شرمسار ہوئی ہے: فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 21, 2023
0 0
A A
منی پور میں ڈھائی ماہ سے جاری تشدد اور خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کے واقعات سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نےاپنے عہدہ پر برقرار رہنےکا اخلاقی حق کھودیا
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی،20؍جولائی،:  ہمارا سماج : منی پور میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے حالات خراب ہیں اور کوئی دن نہیں جاتا جب وہاں سے تشدد کی خبر نہیں آرہی ہو ۔ تازہ معاملہ انتہائی شرمناک ہے ، کوکی قبائل سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو بے لباس کرکے گھمایا گیا ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پوری دنیا میں بھارت کا سر شرم سے جھک گیا ۔ اس طرح کے ویڈیو آنے کے بعد ’فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس‘نے منی پور میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا منی پور میں دو کوکی خواتین کے ویڈیو نے انسانیت کو شرمشار کردیا ہے اور اس سے پوری دنیا میں بھارت کے عزت و وقار پر دھبہ لگا ہے ۔فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’اتنے شرمناک واقعہ کے بعد بھی وزیر اعظم مودی عوام کو صرف یقین دلاتے ہیں کہ مجرمین بخشے نہیں جائیں گے لیکن وہ منی پور کی بی جے پی حکومت کو برخواست کرنے اور وہاں صدر راج کے نفاذ کی کوئی بات نہیں کرتے ۔ بیباک صحافی اجیت انجم نے وزیر اعظم کی خاموشی پر ٹھیک ہی کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سخت بیان نہیں دیا ہوتا کہ ایکشن لو نہیں تو ہم ایکشن لیں گے ، تو شاید اب بھی وزیر اعظم خاموش ہی رہتے ۔
واضح ہو کہ گزشتہ دو ماہ سے منی پور تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے ۔ لیکن مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے سے قبل پورے ڈھائی ماہ تک وزیر اعظم مودی نے اس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے تاکہ بھارتی عوام کو مرکزی حکومت کے موقف سے واقفیت ہوتی۔ اب جبکہ بھارت پوری دنیا میں رسوا ہوا تب جاکر جو بیان دیا ہے اسے ہندی میں پروچن کہتے ہیں ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ’’ان کا دل رنج و الم اور غصہ سے بھرا ہوا ہے‘‘ ۔ یہ بیان کسی ملک کے سربراہ کا اس وقت کا ہونا چاہئے جب وہ اپنے عہدہ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ذمہ دار حکومت کو برخواست کردیا ہوتا ۔ فیڈریشن نے یہ سوال کیا ہے کہ کیا اب بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز ہے‘‘۔فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا بے اعتمادی اتنی بڑھ گئی ہے کہ تشدد کی شکار کئی خواتین میں سے ایک نے بی بی سی کو دیے بیان میں کہا ’’میں مودی جی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں انڈین نہیں ہوں‘‘۔ اسی طرح ایک اور خاتون نے مقتول نوجوان کا فوٹو دکھاتے ہوئے کہا ’’ہم لوگ مرنا نہیں چاہتے ، پلیز ہمیں بچا لیجئے ‘‘۔ اس طرح کی سینکڑوں درد کی کہانیاں منی تشدد سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیاپر نیوز چینلوں اور یو ٹیوبروں کے ذریعہ بنائی گئی ویڈیو گردش کررہی ہیں ۔ جو یقینا انسان کو دہلادینے کیلئے کافی ہے ۔ مگر حرکت میں نہیں آرہی ہے تو مرکزی حکومت۔ریاست میں ۳؍ مئی کو تشدد کی شروعات سے ابتک ۱۴۲؍ افراد تشدد کا شکار ہوکر اپنی زندگی گنوا چکے ہیں ۔ساٹھ ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں ،ریاستی حکومت کے مطابق پانچ ہزار آگ زنی کی وارداتیں ہوئی ہیں ،سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت نے جو رپورٹ داخل کی ہے اس کے مطابق پانچ ہزار نو سو پچانوے معاملے درج کئے گئے ہیں اور چھ ہزار سات سو پینتالیس لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ تعداد ہی یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ وہاں تشدد کتنی بھیانک ہے ۔ مگر وزیر اعظم کی خاموشی وہاں اعتماد کی بحالی اور تشدد کی روک تھام میںکسی روکاوٹ سے کم معلوم نہیں ہوتی ۔فیڈریشن نے منی پور تشدد روکنے میں ناکام رہنے پر وزیر داخلہ کو عہدہ سے ہٹانے اور منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کا خیال ہے کہ جو مرکزی حکومت صرف چالیس لاکھ والی ریاست منی پور میں تشدد کو قابو کرنے اور وہاں کے مختلف گروہوں میں باہم اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے ، اس سے کس طرح امید کی جاسکتی ہے کہ وہ بھارت جیسے عظیم ملک کو بہتر ڈھنگ سے چلاسکے اور دنیا کے سامنے ملک کے عزت و وقار کو بحال کرسکے ۔ فیڈریشن کے صدر نے امید ظاہر کی کہ اب بھی مرکزی حکومت حرکت میں آئے گی اور امن کے قیام کی کوششیں تیز کرے گی اور کیمپوں میں رہنے والے خاندانوں کو دوبارہ ان کے گھروں اور محلوں میں بسانے کے لائق ماحول بنانے کی کوشش کی شروعات کرے گی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist