• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حج کے دوران حجاج کو تقریباً 13 لاکھ طبی خدمات فراہم کی گئیں: وزیر صحت فہد الجلاجل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 25, 2024
0 0
A A
حج کے دوران حجاج کو تقریباً 13 لاکھ طبی خدمات فراہم کی گئیں: وزیر صحت فہد الجلاجل
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض :سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ حج 2024 کے دوران حجاج کو مملکت آمد سے اب تک تقریباً 13 لاکھ طبی خدمات فراہم کی گئیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج سیزن 2024 کے دوران صحت انتظام کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کامیابی صحت کے نظام اور حج سکیورٹی فورسز کی مربوط کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’صحت کے نظام کے تحت چار لاکھ 65 ہزار سے زیادہ حجاج کو خصوصی علاج کی خدمات فراہم کیں جن میں ایک لاکھ 41 ہزار ایسے تھے جو بغیر پرمٹ حج کر رہے تھے۔‘
ایک انٹرویو میں فہد الجلاجل نے مقدس مقامات پر شدید گرمی کے باوجود حجاج کی مجموعی صحت کی صورتحال کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر صحت نے وزارت صحت کے حکام کی جانب سے فوری اقدامات کے مثبت اثرات اور گرمی کی شدت کو منظم انداز میں کم کرنے میں حج سکیورٹی فورسز کی موثر کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ’سعودی نظام صحت نے اس سال گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کی دیکھ بھال کی جن میں کچھ ابھی تک زیرعلاج ہیں۔‘
وزیر صحت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سال حج 2024 میں ایک ہزار 301 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں 83 فیصد وہ افراد شامل ہیں جو بغیر پرمٹ کے حج کر رہے تھے، انہوں نے بغیر کسی مناسب شیلٹر اور آرام کے براہ راست سورج کی روشنی میں طویل فاصلے پیدل طے کیے۔‘وزیر صحت نے گرمی کی شدت کے خطرات اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کے لیے حکام کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی بھی نشاندہی کی۔
انہوں نے مناسک کے دوران جان سے جانے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔’ابتدائی طور پر ذاتی معلومات یا شناختی دستاویزات کی کمی کے باوجود تمام رپورٹس مرتب کر لی گئی ہیں، جان سے جانے والوں کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ہے اور شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ جان سے جانے والے افراد کی شناخت اور تدفین کے لیے مناسب طریقہ کار اپنایا گیا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے۔‘وزیر صحت نے کہا کہ ’مملکت کی جانب سے عازمین حج کو مفت طبی خدمات کی فراہمی ان کی آمد سے قبل ہی شروع ہو گئی تھی اور فضائی، سمندری اور زمینی سرحدی گزرگاہوں پر آگاہی کے پروگرام شروع کر دیے گئے تھے۔‘
وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ’حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات میں اوپن ہارٹ سرجری، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، ڈائیلائسز سیشن اور 30 ہزار سے زیادہ ہنگامی ایمبولینس کی خدمات شامل ہیں۔‘95 ایئر ایمبولینس آپریشنز مختلف شہروں میں جدید صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجود رہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے 6500 بستر اور کمرے فراہم کیے۔ گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے ایسے آلات بھی فراہم کیے جو متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر طریقے سے بچانے کے لیے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist