(صدّام حسین فیضی)
رام پور13جون سماج نیوز سروس: جڑی بوٹیوںسے بہ آسانی علاج کیاجاسکتاہے۔ یہ بات ڈاکٹر علاج الدین نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ مہمانِ خصوصی ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر سنتوش کمار تھے ۔ پروگرام کی صدارت کیرلہ کی ایک دوائی کمپنی کے بزنس افسرڈاکٹر انوارٹی ٹی کر رہے تھے۔ ڈاکٹر علاج الدین نے کہاکہ ہمارے کاموںکے سسٹم بگڑجانے کی وجہ سے مرض لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے ڈاکٹروںکو مشورہ دیاکہ وہ اپنے علاج میںپرانی جڑی بوٹیوں کابھی استعمال کریں۔ میٹنگ میںرام پورکے علاوہ مرادآباد اوربریلی کے ڈاکٹروںنے بھی حصہ لیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹرعبدالسلام نے کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹرمشکوراحمد، ڈاکٹرنورمحمد، ڈاکٹرمحمدیونس، ڈاکٹریوگیش کمار، ڈاکٹرمحمود عثمانی،ڈاکٹرویوی شرما،ڈاکٹرمہندی وغیرہم موجودرہے۔(فوٹو:۱)اسپتالوںاورنرسنگ ہومز کے لئے رجسٹریشن کی سہولت مہیا:سی ایم اورام پور13جون(صدّام حسین فیضی)ضلع میں کام کرنے والے تمام پرائیویٹ اسپتالوں، نرسنگ ہومز، کلینکس، پیتھالوجی لیب انسٹی ٹیوٹ کے رجسٹریشن کے لئے مقررہ لنک پر آن لائن اپلائی کرنا نہ بھولیں گزشتہ سال کی طرح اب تک بہت کم درخواست فائلیں موصول ہوئی ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس پی سنگھ نے کہا کہ 01 سے 49 بستروں والے پرائیویٹ اسپتالوں/نرسنگ ہومز اور کلینک/لیب کے لئے عوامی مفاد کی گارنٹی ایکٹ کے تحت ای-ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کےذریعے http://up-health.inپر رجسٹریشن کی سہولت 2011 فراہم کی جائے گی۔ 50 بستروں یا اس سے زیادہ بستروں والے اسپتالوں،طبی اداروں کی رجسٹریشن کے لئے جن ہت گارنٹی پورٹل پر نیشنل کلینیکل اسٹیب لشمنٹ پورٹل http://www.clinicalestablishments.gov.inکے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت الگ سے فراہم کی جائے گی۔انہوں نے تمام نجی اسپتالوں، نرسنگ ہومز، کلینکس اور پیتھالوجی لیبز کے تمام منیجرز،آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں کے رجسٹریشن بینڈ کے مطابق متعلقہ پورٹل پر تمام ضروری فارمز/این او سیز اور حلف ناموں کے ساتھ لازمی طور پر ایک ہفتے کے لئے درخواست دیں ۔درخواست ملنے کے بعد عمل کو مکمل کرنا یقینی بنائیں۔درخواست میں تاخیر کی صورت میں کسی بھی کارروائی کے ذمہ دار خودہوں گے۔