• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

روشنی کے بغیر تعلیم ممکن نہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 15, 2024
0 0
A A
روشنی کے بغیر تعلیم ممکن نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستان کا تاج کہی جانے والی ریاست جموں و کشمیر کی تحصیل منڈی کے علاقہ بائیلہ جہاں کی آبادی ابھی بھی بجلی جیسی سہولیات سے محروم ہے۔جس سے یہاں کے طلباء اپنی تعلیم کو ادھوری چھوڑ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے مقامی 40 سال کی غلام فاطمہ کہتی ہیں کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اور ہمارے گاؤں کے بچوں کو بہت پریشانی جھیلنی پڑتی ہے۔ پچھلے 20 سال سے میں شادی کر کے یہاں رہ رہی ہوں مگر ابھی تک میں نے بجلی نہیں دیکھی ہے۔ میری دو بچیاں ہیں وہ اسکول تو جاتی ہیں مگر گھر پرپڑھ نہیں پاتی ہیں۔یہاں گاؤں سے اسکول بہت دور ہے۔ وہ دن کو اسکول جاتی ہیں اور شام میں واپس گھر آتی ہیں۔ رات کو انہیں اپنا ہوم ورک کرنا ہوتا ہے مگر اندھیرے میں وہ اپنا کام نہیں کر سکتی ہیں۔وہ بتاتی ہیں کہ صرف میری ہی بچیاں نہیں بلکہ ہمارے گاؤں کی سبھی بچوں کو یہی پریشانی دیکھنی پڑھتی ہے۔ جبکہ اس دور میں تعلیم پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔لڑکا ہو یا لڑکی،تعلیم دونوں کے لیے اہم ہے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ بجلی جیسی سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے پیچھے رہ گئے ہیں۔ غلام فاطمہ کہتی ہیں کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچوں کی پڑھائی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔جو بچے پڑھ لکھ کر کچھ بن پاتے اور اپنا روشن مستقبل بناتے،آج وہ ہی بچے اپنے گاؤں میں بجلی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم کو ادھوری چھوڑ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔وہ سوال کرتی ہیں کہ ہمارے بچے اگرعلم حاصل کرنے کی عمر میں صرف اس لئے تعلیم چھوڑ کر مزدور ی کریں گے کہ انہیں پڑھنے کی سہولیات نہیں ہے توکیسے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکتا ہے؟بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور یہ مستقبل ہی تعلیم چھوڑ دے تو ملک کے روشن مستقبل کا خیال درست نہیں ہے۔اس بات کو اگے بڑھاتے ہوئے وہیں کے مقامی بزرگ عبدل احد،عمر 72 سال کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے گاؤں بائیلہ سرمہ میں کبھی بجلی نہیں دیکھی ہے۔ کاغذات میں تو یہ بجلی ہر گھر میں موجود ہے لیکن اصل میں یہ ہمارے گھروں میں نہیں ہے۔ کاغذات میں اس لیے موجود ہے کہ ہمیں ہر مہینے بجلی کا بل آتا ہے جو ہمیں ہر مہینے بھرنا پڑتا ہے۔ عبدل احد کہتے ہیں کہ ہم مظلوم اور غریب عوام ہیں۔ بجلی نہ ہوتے ہوئے بھی ہم سے بجلی کا بل لیا جاتا ہے۔ ہم مزدوری کر کے بجلی کا بل بھر سکتے ہیں تو کیا ہم بجلی کی روشنی نہیں دیکھ سکتے؟آخر کب تک ہمارے ساتھ یہ ناانصافی ہوتی رہے گی؟ آخر کب تک ہم اور ہمارے بچے اس ناانصافی کے ساتھ جییں گے؟بجلی جیسی سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے ہمارے گاؤں کے بچوں کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔اس محرومیت کی وجہ سے ہمارے بچے اپنی پڑھائی ادھوری چھوڑ کر مزدوری کر رہے ہیں۔در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ہماری بچیاں بے بس اور لاچار ہو کے گھروں پہ بیٹھنے کو مجبور ہیں۔گھر میں بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے لڑکیوں کی تعلیم میں دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے۔وہ اب صرف برائے نام اسکول جاتی ہیں کیونکہ جب گھر آکر ہوم ورک کی ضرورت ہوتی ہے تو بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے وہ یہ کام مکمل نہیں کر پاتی ہیں۔وہیں ساتویں جماعت کی طالبہ 13 سال کی آسیہ کوثر کہتی ہے کہ ”ہمیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی پریشانی دیکھنی پڑتی ہے۔صبح میں اسکول جاتی ہوں اور شام کو گھر واپس لوٹتی ہوں۔مجھے رات کو بیٹھ کر اپنا سکول کا کام کرنا ہوتا ہے۔ لیکن میں اندھیرے میں اپنے اسکول کا کام پورا نہیں کر سکتی اور مجھے ہوم ورک اسکول میں ہی جاکرکرنا پڑتا ہے۔ میں ہی نہیں بلکہ اس اسکول میں پڑھنے والے میرے گاؤں کے سبھی بچے اپنا ہوم ورک اسکول میں ہی آ کر کرتے ہیں۔“
اس سلسلہ میں منڈی کے جونئیر انجینئر جاوید احمد ملک کہتے ہیں کہ بجلی کی بہتر فراہمی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ریوئپیڈ ڈسٹریبیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس)نام سے ایک نئی اسکیم شروع کی گئی ہے۔اس کے تحت ان تمام جگہوں پر تار اور کھمبے لگائے جا ئینگے جہاں کسی وجہ سے بجلی کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پر اگلے ماہ اپریل سے کام شروع ہو جائے گا۔ جس کے بعد کوئی بھی علاقہ بجلی کی کمی سے محروم نہیں رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ آر ڈی ایس ایس یعنی نظر ثانی شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم حکومت ہند کی ایک اسکیم ہے، جس میں حکومت نے قبل از اہلیت کے معیار کو پورا کرنے اور بنیادی کم از کم حصول کی بنیاد پر سپلائی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے ڈسکام کو نتیجہ سے منسلک مالی مراعات فراہم کی ہیں۔ اسکیم کو مالی امداد فراہم کرکے اس کی آپریشنل کارکردگی اور مالی استحکام کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے منظور کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 5 سال یعنی مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2025-26 کے لیے 3,03,758 کروڑ روپے کا خرچ ہے۔ دیہی علاقوں میں برقی کاری کے کاموں کو بہتر بنانے والے رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشنز (آر ای سی) کو بھی اس اسکیم کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔بہرحال بجلی کی کمی کی وجہ سے لڑکیوں کی تعلیم پر سب سے زیادہ منفی اثر پر رہا ہے۔کم عمر میں ہی ان کی شادی کر دی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ان لڑکیوں کی بھی جلد شادی ہو جا رہی ہے جو اعلی تعلیم حاصل کر اپنے پیڑوں پر کھرا ہونے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔لیکن بجلی کی کمی ان کے خواب کو تاریک بنا رہی ہے۔ جب تک روشنی نہیں ہوگی تعلیم کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist