ریاض(ہ س)۔ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود نے فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ملاقات میں غزہ کی پٹی میں فوجی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد نے باور کرایا کہ سعودی عرب تمام بین الاقوامی اور علاقائی اطراف کے ساتھ رابطوں کے ذریعے جارحیت رکوانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔سعودی ولی عہد کے مطابق ان کا ملک فلسطینی عوام کو ان کا قانونی حق دلانے اور منصفانہ اور مستقل امن یقینی بنانے کے لیے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔












