• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

دہلی ،گجرات ، ہماچل کے انتخابی نتائج اور بی جے پی

مولانا انصار رضا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 10, 2022
0 0
A A
دہلی ،گجرات ، ہماچل کے انتخابی نتائج اور بی جے پی
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی کے ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی فتخ،گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخ سازجیت اور ہماچل میں کانگریس کی فتح و کامرانی بعض سیاسی مبصرین کے نزدیک حیران کن واقعات نہیں ہیں۔حیرانی تو اس کے بعد ہوگی جب ہار کر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی تےنوں جگہ پر حکومت بن جائے گی۔اس وقت گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نئی تاریخ رقم کرچکی ہے ۔کانگریس حاشیہ پر کھسک گئی ہے اور عام آدمی پارٹی کے دعوے کھوکلے ثابت ہوئے ہیں۔موربی ،جہاں پل حادثے کے نتیجے میں قیامت برپا ہوگئی تھی اور لگ بھگ ایک سو پچاس افراد دیکھتے ہی دیکھتے لقمۂ اجل ہوگئے تھے وہاں سے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوارامرتیہ کانتی لال شیو لال70 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے امیدوارکو لگ بھگ 12 سے کچھ زیادہ ووٹ نصیب ہوئے ہیں جب کہ کانگریس نے اس سیٹ سے 38 ہزار زائد از ووٹ حاصل کئے ہیں۔یہاں خاص بات یہ ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہونے والے اس قیامت خیز اور درد ناک حادثے میں غرقاب ہونے والے افراد کی جان بچانے میں مسلمان اول رہے تھے ۔اس وقت مقامی اور غےر مقامی لوگوں نے مسلمانوں کی بہادری ،قربانی اور جاں فشانی کی جم کر تعریف کی تھی کچھ لوگوں نے یہ کہا تھا کہ اگر کوئی مسلم بھائی اس سیٹ سے میدان میں آیا تو علاقے کے سب لوگ اسے مل جتائیں گے لیکن جب الیکشن کا وقت آیا تواس قوم کے لوگوں کو کسی نے بھی ووٹ نہیں دیا۔بہوجن سماج پارٹی سے قاسم بھائی حاجی بھائی سمرا اپنی قسمت آزمارہے تھے مگر ان کو محض883 ووٹ ہی مل سکے۔ان کے علاوہ اس سیٹ سے کئی اور بھی مسلم امیدوار تھے جن کو دو سو اور تین سو ووٹوں سے زیادہ نہیں مل سکے ۔
گجرات اسمبلی انتخابات کا تجزیہ بتاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخ ساز جیت ،کانگریس کی شرم نا ک ہار اور دیگر پارٹیوں کے صفائے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اگر بی جے پی انتخابات میں دھاندلی نہ بھی کرے تب بھی اس کو ہرانے والی کوئی جماعت نہیں ہے۔کون نہیں جانتا کہ گجرات کی حکومت لاکھوں کروڑ روپیہ کی مقروض ہے،کون نہیں جانتا کہ گجرات کے بے شمار گاؤں آج بھی بجلی،پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،کون نہیں جانتا کہ ربع صدی سے گجراتی عوام استحصال،عدم انتظام،ترقیاتی مواقع سے محروم ہیں، کون نہیں جانتا کہ گجرات اچھے سرکاری اسکولوں اور عمدہ شفا خانوں سے خالی ہے ،کون نہیں جانتا کہ گجرات کی مشہور ٹیکسٹائل انڈسٹری زوال کی جانب تےزی سے بڑھ رہی ہے۔نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے وہاں کے عوام کی کمر توڑدی ہے۔دلتوں ،آدی وایسوں اور نچلے طبقات جبر و ظلم کا شکار ہیں۔سرکار ہر محاذ پر ناکام اور لاچار ہے ۔وزیر عیش گاہوں میں ہیں اور عوام بدحالی کا شکار ہیں ۔سرکاری خزانے کی لوٹ کی کسے خبر نہیں ہے ۔موجودہ سرکار سے سماج کا ہر طبقہ پوری طرح ناراض تھا لیکن اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی نے حیرت انگےز جیت حاصل کی جسے بلاشبہ تاریخ ساز کہا جاسکتا ہے۔
بھاجپا کی یہ جیت کانگریس کی ناکام قیادت،غےر دانشمدانہ فیصلوں،ٹکٹوں کی تقسیم میں دھاندلی،نااہل لوگوں کو امیدوار بنائے جانے،آستین کے سانپوں،ضمیر فروشوں،پارٹی میں رہ کر پارٹی کے خلاف سرگرم رہنے والوں کی وجہ سے بھی ہوئی ہے۔اس بار گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنی شکست صاف نظر آرہی تھی اسی لئے اس نے کئی ماہ پہلے بوتھ سطح کی کمیٹےاں تشکیل دے کر اپنے ایک ایک ورکر کو کام پر لگادیا تھا۔گودھرا میں فرقہ وارانہ تشدد بھی برپا کیا گےا اور مسلمانوں کے ایک جلوس پر پتھراؤ کرکے دونوں طبقوں میں ایسی نفرت پیدا کی گئی کہ ایک طبقہ مسلسل اسی فساد کی ویڈیو وائرل کرکے ہندؤں کے جذبات مشتعل کرتا رہا ۔کانگریس کے ٹکٹ ایسے لوگوں کو دلوائے گئے جو دراصل سنگھ یا بھاجپا کے لوگ تھے۔ان لیڈروں نے مقامی کانگریسیوں کو ’ ہر طرخوش کیا‘ کانگریس کی مقامی یونٹ میں شدید اختلافات دیکھے گئے کئی لیڈر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے محنت اور کوشش کرتے نظر آئے۔مرکزی قیادت نے جان بوجھ کر سب کچھ نظر انداز کیا۔کانگریس کے اسٹار پرچارک امیدواروں سے سودے بازی ،نان نفقہ،محنتانہ ،نذرانہ وصول کرتے دیکھے گئے۔جو لوگ اپنی جان پر کھیل کر کانگریس کے نام کو زندہ رکھے ہوئے تھے ان کو نظر انداز کیا گےا اور جو جو طبقہ کانگریس کی کشتی کا کھیون ہار تھا اسے حاشےے پر دھکیل دیا گےا۔یہی وہ اسباب ہیں جن کی وجہ سے کانگریس کو ذلت آمیز اور شرمناک ہار سے دوچار ہونا پڑا۔عام آدمی پاڑٹی کے گجرات میں جیت کے سارے دعوے کھوکلے ثابت ہوئے ۔کئی سیٹیں تو ایسی بھی دیکھی گئیں جہا ں ’ آپ ‘ کے امیدوار اپنے گھروں سے باہر ہی نہیں نکلے۔
گجرات میں عام آدمی پارٹی کی سرگرمیوں کو دیکھ کر کبھی کبھی تو یہ بھی محسوس ہوا کہ بھاجپا کے ساتھ اس کی ’ ڈیل ‘ ہوگئی ہے۔اس کے جلسوں میں جس قدر بھیڑ دیکھی گئی وہ کہیں بھی سنجیدہ نظر نہیں آرہی تھی۔عام طور پر کیجریوال کے جلسوں میں جو لوگ آتے ہیں وہ کرائے والے نہیں ہوتے۔ان پر کیجریوال کی تقریروں کا اثر صا نظر آتا ہے۔آپ کے اجلاس میں شریک ہونے والے افراد پارٹی کے ورکر بن کر کام کرتے ہیں لیکن گجرات میں جو بھیڑ تھی وہ ’ ایوینٹ منجمنٹ‘ کی سی تھی۔اگر وہ بھیڑ سنجیدہ ہوتی تو پنجاب کی طرح گجرات میں بھی آپ کی حکومت ہوتی۔ہار کے بعد بھی کیجریوال کے چہرے پر اطمنان و سکون اور ہونٹوں پر پر اسرار مسکراہٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ گجرات کے نتائج ’ آپ ‘ کی توقع کے مطابق ہیں۔
ہماچل کی جیت میں کانگریس کی مرکزی قیادت کا کوئی رول نظر نہیں آتا۔گجرات کی طرح ہماچل میں بھی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار سے نالاں تھے۔وزیر اعلیٰ کے خلاف رائے دہندگان میں شدید ناراضگی تھی۔انہیں ویر بھدر سنگھ کے ترقیاتی ماڈل کی یاد کچوکے مار رہی تھی اس لئے انہوں نے پھر سے کانگریس کی حمایت کی اور ریاست میں چالیس سیٹیں دے کر کانگریس کو حکومت سازی کا موقع دیا۔گوکہ کانگریس نے اکثریت حاصل کرلی ہے لیکن اسے ابھی بھی یہ خوف ستا رہا ہے کہ کہیں مدھیہ پردیش کی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی آپریشن لوٹس نہ کردے اس لئے کچھ سینئر کانگریسیوں اور چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر بھوپیش بگھیل کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ تمام فتح یاب ممبران اسمبلی کو لے کر راجستھان آجائیں تاکہ ان کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔
دہلی ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کی اکثریت حاصل کرچکی ہے کانگریس کو یہاں بھی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔یہاں بھی پارٹی کے ٹکٹوں کو نااہل لوگوں کو دیا جا نا ہار کی اہم وجہ مانا جارہا ہے ۔خاص با ت یہ ہے کہ یہاں جو نو سیٹیں کانگریس کو حاصل ہوئی ہیں ان میں سات مسلم ہیں ۔جمنا پار اور اوکھلا میں امیدواروں کی اپنی شناخت کی وجہ سے ہی کامیابی ملی ہے ۔یہاں کانگریس کے سرکردہ لیڈر اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت سڑکوں پر تھی۔پندرہ سال سے اقتدار پر قابض رہنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ۔منفی پرچار بھی کیا لیکن کیجریوال کو سب مل کر ایک چونتیس سیٹوں لینے سے روک پانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ گجرات کے انعام میں آپ کو دہلی سونپی گئی ہے جب کہ بعض کا خیال ہے کہ گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخ ساز فتح،ہماچل میں شرمناک ہار اور دہلی کی ایم سی ڈی سے بھاجپا کی بے دخلی تو ہوگئی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی کسی بھی جگہ ہار نہیں ہوئی ہے۔وہ ہار کر بھی جیت چکی ہے۔ مبصرین کے نزدیک ہماچل میں ایم پی کی تاریخ دہرائی جاسکتی ہے اور پنجاب کی طرح دہلی کا میئر بھی بھارتیہ جنتاپارٹی کا ہوسکتا ہے ۔کیونکہ یہ واحد ایسی جماعت ہے جو نہ جانے کب جنوں کا نام خرد کردے اور خرد کا جنوں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist