قطر:شام کے وزیرِ خارجہ اسد الشیبانی نے کہا کہ جمعرات کو دمشق میں قطری وفد کے ساتھ بات چیت میں جنگ زدہ ملک میں تعمیرِ نو شامل تھی۔بشار الاسد کی معزولی کے بعد کسی سربراہ مملکت کا شام کا یہ اولین دورہ ہے۔شام کے رہنما احمد الشرع کو ایک غیر معینہ عبوری مدت کے لیے عبوری صدر مقرر کیے جانے کے ایک دن بعد امیر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی کا یہ دورہ ہوا ہے۔ قبل ازیں اس ماہ کے شروع میں قطر کے وزیرِ اعظم بھی شام کا دورہ کر چکے ہیں۔الشیبانی نے وزارتِ خارجہ میں قطری وزیرِ مملکت محمد الخلیفی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی سے تباہ شدہ ملک میں "تعمیرِ نو کے حوالے سے ہم نے دوطرفہ تعاون کے جامع فریم ورک پر تبادلۂ خیال کیا”۔انہوں نے کہا کہ ان کی گفتگو میں "اہم شعبوں بشمول انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور بینکنگ کی خدمات، اقتصادی بحالی، صحت اور تعلیم کی راہ ہموار کرنے” کا احاطہ کیا گیا۔شام کے حکام نے بدھ کے روز "انقلابی مرحلے کے اختتام اور ریاست کے قیام کے مرحلے کی طرف منتقلی” کا اعلان کیا جس کا الخلیفی نے خیرمقدم کیا۔انہوں نے پریس کانفرنس کو بتایا، دوحہ انسانی ہمدردی اور خدمات کی تمام سطحوں اور انفراسٹرکچر اور بجلی کے حوالے سے بھی مطلوبہ مدد فراہم کرتا رہے گا۔”شام کے نئے حکام نے بدھ کے روز کہا کہ الشرع کو ایک عبوری مقننہ بنانے کا کام سونپا گیا اور انہوں نے الاسد کی معزولی میں ملوث تمام مسلح گروپوں کے ساتھ ساتھ سابق حکومت کی فوج کو تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔