• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

تخت دروغ کاشہنشاہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 7, 2023
0 0
A A
تخت دروغ کاشہنشاہ
Share on FacebookShare on Twitter
آزادی کے بعد ہمارے ملک میں شاید ہی کوئی ایسا وزیر اعظم ہوا ہو جس کے منہ سے نکلنےوالا ہر جملہ لطیفہ لگتا ہو ۔ یوں تو ہمارے وزیر اعظم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ موصوف اس وقت بولتے ہیں جب کسی چناو کا موقع ہو یا پھر وہاں جہاں کہیں سے بھی کسی کے سوال پوچھنے کا امکان نہ ہو ۔اور اس کا انہوں نے نہایت بھرپور انتظام کر رکھا ہے لہذا وہ کچھ بھی بول سکتے ہیں ۔اور وہ بول بھی رہے ہیں ۔مودی جی کے اس اہم خطاب  کی وجہ بی جے پی کی یوم تاسیس تھی ،جسے پورے ملک میں 6مارچ کو دھوم دھام سے منایا گیا اور موقعہ پر چوکا لگانے کے ماہر سمجھے جانے والے مودی جی نے اپنی پارٹی اور اپنے کارناموں کی اپنے منہ سے جو تعریف کی اس پر سوائے ہنسنے کے اور کچھ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ  بی جے پی بدعنوانی، اقربا پروری پر نہایت سخت ہے اور اب سماجی انصاف صرف نعرہ نہیں رہا۔
یہ مودی جی اس دن کہہ رہے ہیں جس دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوان پندرہ دن تک کھلے رہنے کے باوجود ہنگاموں کی نذر ہوکر بند ہو گئے اور اس ایوان میں مسلسل یہ نعرے گونجتے رہے کہ وزیر اعظم صاحب ایک جوائنٹ پارلیامنٹری کمیٹی سے یہ تحقیق کرا کر کہ اڈانی سے آپ کا کیا تعلق ہے حزب اختلاف کے منہ میں خاک ڈال دیجئے لیکن موصوف ٹس سے مس نہ ہوئے ۔اور پھر پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن کو خوش فہمی سے نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ایک وجودی بحران سے نبرد آزما ہیں اور اس لیے، بی جے پی پر الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حزب اختلاف کی اہم پارٹی یعنی کانگریس کا موقف، اقربا پروری، خاندان پرستی، ذات پرستی اور علاقائیت سے منسلک ہونا ہے۔جبکہ بی جے پی نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ایک نیا کلچر ملک کو دیا  ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جو ملک کو بدعنوانی اور اقربا پروری سے نجات دلانے کے لیے "سخت قدم” اٹھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کی اہلیت رکھتی ہے، بی جے پی کےلئے  سماجی انصاف صرف ایک نعرہ نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ غریبوں، قبائلی لوگوں، پسماندہ طبقے، دلتوں اور خواتین سمیت دیگر لوگوں کی حمایت ہمیں حاصل ہے اور یہی حمایت ‘کمل’ کی حفاظت اور اسے کھلنے میں مدد فراہم کرتی رہے گی۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ "بادشاہی ذہن رکھنے والے یہ لوگ دوسروں کے ساتھ، خاص طور پر غریبوں اور محروموں کے ساتھ، غلاموں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے  لوگ پہلے ہی یہ کہنا شروع کر چکے ہیں کہ 2024 میں بی جے پی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ یہ سچ ہے، لیکن بی جے پی کارکن ہونے کے ناطے ہمیں ملک کے ہر شہری کا دل جیتنا ہے۔”
جمعرات کو بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں عدم اطمینان کے خلاف خبردار کیا، اور کہا کہ پورے ملک میں لوگوں کے لیے مفت راشن ان کی حکومت کے خلاف کیسے ہو سکتا ہے، یہ تو جمہوریت کا امرت ہے، لوک سبھا انتخابات کے مد نظر موصوف نے کہا کہ سماجی انصاف کی جھلک 50 کروڑ غریبوں کو بلا تفریق مفت علاج کی سہولت  ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہم نے ہمیشہ اپنے دلوں میں بھی رکھا ہے ۔اور کام کرنے کے انداز میں بھی ۔ہم نے ہر طبقہ کو سماجی  انصاف دلانے اور انہیں بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی ہے۔ سماجی انصاف ہمارے لیے سیاسی نعرے بازی کا حصہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے ایمان کا مضمون ہے۔‘‘
وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جب یہ خطاب کر رہے تھےتو پارٹی کے چوالیسویں یوم تاسیس کو ملک کے کروڑوں بی جے پی ممبران دیکھ رہے تھے ۔اس پروگرام کی 10 لاکھ پوائنٹس پر اسکریننگ کی گئی۔جہاں وزیر اعظم نے کہا کہ "بی جے پی نے جمہوری نسل کے بطن سے جنم لیا ہے۔اور یہ کہہ کر انہوں نے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں جو’خاندان سے منسلک’ہیں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "آج، وہ اتنے مایوس ہو چکے ہیں کہ انہوں نے کھلے عام کہنا شروع کر دیا ہے کہ مودی تیری قبر کھدیگی-
جبکہ "بی جے پی سماجی انصاف کی زندگی گزارتی ہے، اس پر عمل پیرا ہے۔ بی جے پی کے پروگرام اور پالیسی کا فائدہ 80 کروڑ لوگ حاصل کر رہے ہیں۔
"بی جے پی سب کا ساتھ-سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
یہ ہے بی جے پی کے کرشمائی وزیر اعظم کا چوالیسویں یوم تاسیس پر کیا ہوا خطاب ۔اور اسی خطاب کی بنیاد پر موصوف کا دعوی ہےکہ لوگ کہتے ہیں کہ مودی کو شکست دینا ناممکن ہے ۔اس پورے خطاب کے دوران ہر شخص اپنے بال خود نوچنے پر مجبور تھا کہ آخر 2014سے قبل 2019کے عام انتخاب کے دوران اور اب 2024کے عام انتخاب سے قبل کے اس خطاب میں کیا فرق ہے ۔سب کا وکاس کب اور کہاں ہوا ۔سرکار نے اپنے دوست اڈانی امبانی کے علاوہ کس پر وشواس کیا ۔اور اس ملک کی ترقی کے پریاس کےدوران سرکاری اثاثوں کی فروختگی کے علاوہ اور ہوا کیا ہے ۔
میں نے ابتدا میں جو کہا تھا کہ ہمارے وزیر اعظم دنیا کے واحد وزیر اعظم ہیں جن کی تقریر سن کر ہنسی آتی ہے ۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کا علی لاریجانی کے موت کا بدلہ لینے کا اعلان، رات بھر تل ابیب پر ہوتی رہی میزائلوں کی بارش

    ایران کا علی لاریجانی کے موت کا بدلہ لینے کا اعلان، رات بھر تل ابیب پر ہوتی رہی میزائلوں کی بارش

    مارچ 19, 2026
    امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    مارچ 19, 2026
    ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں: ٹرمپ ناٹو ممالک سے شدید ناراض

    ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں: ٹرمپ ناٹو ممالک سے شدید ناراض

    مارچ 19, 2026
    فرانس کا آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی سے انکار

    فرانس کا آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی سے انکار

    مارچ 19, 2026
    ایران کا علی لاریجانی کے موت کا بدلہ لینے کا اعلان، رات بھر تل ابیب پر ہوتی رہی میزائلوں کی بارش

    ایران کا علی لاریجانی کے موت کا بدلہ لینے کا اعلان، رات بھر تل ابیب پر ہوتی رہی میزائلوں کی بارش

    مارچ 19, 2026
    امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist