• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انگلینڈاپنے گھریلو سیزن کے سبھی چھ ٹسٹ جیتنے میں ناکام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 11, 2024
0 0
A A
انگلینڈاپنے گھریلو سیزن کے سبھی چھ ٹسٹ جیتنے میں ناکام
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویزقیصر
انگلینڈٖ کے گھریلو سیزن میں اس مرتبہ چھ ٹسٹ میچ کھیلے گئے تھے جس میں سے پانچ میں اس نے کامیابی حاصل کی اور ایک ٹسٹ میں شکست ہوئی۔ سری لنکا نے اوول میں کھیلے گئے ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے سبھی ٹسٹ میچ جیتنے کے خواب کو چکنا چور کردیا۔ انگلینڈ نے ابھی تک دو مرتبہ سیزن میں کھیلے گئے سبھی ٹسٹ میچوں میں جیت درج کی ہے۔اس میں وہ سیزن شامل نہیں ہے جس میں صرف تین ٹسٹ میچوں کی سریز ہوئی تھی۔
انگلینڈ کے2024 سیزن کی شروعات ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز پر کھیلے گئے میچ سے ہوئی تھی جس میں میزبان ٹیم نے ایک اننگ اور114 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ سریز کا دوسرا ٹسٹ ناٹنگھم میں کھیلا گیا تھا جو میزبان ٹیم نے 241 رن سے جیتا تھا۔ برمنگھم میں تیسرے اور آخری ٹسٹ میں دس وکٹ کی جیت کے ساتھ انگلینڈ نے تین ٹسٹ میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔انگلینڈ نے اس سے پہلے دو مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کی تھی۔ 1928 میں اس نے تین ٹسٹ میچوں کی سریز کے سبھی ٹسٹ جیتے تھے جبکہ2004 میں چار ٹسٹ میچوں کی سریز کے سبھی ٹسٹ جیتی تھی۔
ویسٹ انڈیز کو تینوں ٹسٹ میچوں میں ہرانے کے بعد انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف مانچسٹر میں کھیلا گیا پہلا ٹسٹ 5 وکٹ سے جیتا تھا جبکہ لارڈز میں وہ 190 رن سے فاتح رہی۔ اوول میں سریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں مہمان سری لنکا نے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ایک گھریلوسیزن میں انگلینڈ نے سب سے زیادہ ٹسٹ میچ 2004میں جیتے تھے۔ اس سیزن میں اس نے تین ٹسٹ نیوزی لینڈ اور چار ٹسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیتے تھے اور سبھی میں جیت حاصل کی تھی۔ نیوزی لینڈکے خلاف لارڈز میں تین ٹسٹ میچوں کی سریز کا پہلا میچ ہوا تھا جو انگلینڈ نے سات وکٹ سے جیتا تھا۔ لیڈز میں دوسرا ٹسٹ میچ میزبان ٹیم نو وکٹ سے جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ ناٹنگھم میں سریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چاروکٹ سے شکست دی تھی اور سریز میں کلیں سوئپ کیا تھا۔
اس سریز کے بعد ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور چار ٹسٹ میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں ہار کا منہ دیکھا تھا۔ لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے210 رن کی جیت اپنے نام کی تھی جبکہ برمنگھم میں دوسرے ٹسٹ میچ میں وہ256 رن سے فاتح رہی تھی۔ مانچسٹر میں تیسر ا ٹسٹ میزبان ٹیم سات وکٹ سے جیتی تھی جبکہ اوول میں تیسرے اور آخری ٹسٹ میں اس نے دس وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
انگلینڈ نے ابھی تک صرف ایک مرتبہ پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کی ہے۔ اس نے ایساہندوستان کے خلاف1959 میں ہوئی سریز میں کیا تھا۔ سریز کا پہلا ٹسٹ ناٹنگھم میں کھیلا گیا تھا جو میزبان ٹیم نے ایک اننگ اور59 رن سے جیتا تھا۔ لارڈز میں دوسرے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی جبکہ لیڈز میں تیسرا ٹسٹ میچ وہ 173 رن سے جیتی تھی۔ مانچسٹر میں چوتھے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ 171 رن سے فاتح رہی تھی جبکہ اوول میں پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں وہ ایک اننگ اور 27 رن سے فاتح بنی تھی۔آسڑیلیا کے خلاف 1886, میں انگلینٖڈ نے سیزن میں تین ٹسٹ میچ کھیلے تھے اور سبھی میں جیت اپنے نام کی تھی۔ ایسا ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف 1928 میں ہوا تھا۔ ویسٹ انڈیز کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ بھی تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist