سید پرویز قیصر
پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جنوبی افریقہ میں 2007 میں کھیلا گیاتھا۔ ہندوستان نے پاکستان کو شکست دیکر پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا۔ نگلینڈ میں 2009 ہوئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز میں 2010 میں ہوئے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ 2012 میں سری لنکا میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز فاتح رہی تھی۔بنگلہ دیش میں 2014 میں ہوئے اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے خطاب جیتا تھا۔ ہندوستان میں 2016 میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز چمپئین بنی تھی۔ وہ دو مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتنے والی پہلی ٹیم ٹھی۔2021 میں عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کا خطاب آسڑیلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دیکر حاصل کیا تھا۔آسڑیلیا میں 2022 میں16 اکتوبر سے 13 نومبرتک آٹھواں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کھیلا گیا تھا جس میںسولہ ٹیموں نے شرکت کہ تھی۔ ان سولہ ٹیموں میں سے آٹھ ٹیموں نے کوالی فائنگ روانڈ میں شرکت کی تھی۔ سری لنکا، نیدر لینڈس، نامیبیا اور متحدہ عرب امارات کو گروپ اے میں رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی زمبابوے، آئیرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل تھا۔ سری لنکا ۔ نیدر لینڈس، زمبابوے اور آئیر لینڈ نے سپر12میں جگہ بنائی تھی۔سپر بارہ میں گر وپ ایک میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسڑیلیا، سری لنکا، آئیر لینڈ اور اٖفغانستا ن کو جگہ ملی تھی جبکہ ہندوستان، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیدر لینڈس، زمبابوے اور بنگلہ دیش کو گروپ دو میں رکھا گیا تھا۔ان دونوں گروپوں میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار بنیں تھی۔سڈنی میں9 نومبر2022 کو ہوئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 152 رن بنائے تھے۔ ڈاریل مشیل نے60 منٹ میں35 بالوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 53 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے 19.1 اوور میں تین وکٹ پر 153 رن بناکر میچ جیتا۔ محمد رضوان اوربابر اعظم نے پہلے وکٹ کی شراکت میں12.4 اوور میں105 رن جوڑے۔ محمد رضوان77 منٹ میں43 بالوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے57 رن بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بابر اعظم نے 56 منٹ میں42 بالوں پرسات چوکوں کی مدد سے 53 رن بنائے۔ مین آف دی میچ محمد رضوان کو ملا۔دوسرے سیمی فائنل میں جو ایڈیلیڈ میں 10 نومبر2022 کو کھیلا گیا، انگلینڈ نے ہندوستان کو دس وکٹ سے شکست دیکر تیسری مرتبہ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 168 رن بنائے تھے۔ ہاردک پانڈیہ نے47 منٹ میں33 بالوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے63 رن بنائے جبکہ وراٹ کوہلی75 منٹ میں40 بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے50 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ نے کسی نقصان کے بغیر16 اوور میں 170 رن بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔ جوس بٹلر نے74 منٹ میں 49بالوں پرنو چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 80 رن اور ایلکس ہیلس نے74 منٹ میں47 بالوں پر چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے86 رن بنائے ۔دونوں بلے باز ناٹ آوٹ وایس گئے۔مین آف دی میچ ایلکس ہیلس کے حصے میں آیا۔
ملبورن میں 13 نومبر2022ہوئے فائنل میچ میںانگلینڈنے پاکستان کوپانچ وکٹ سے شکست دیکر دوسری مرتبہ یمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ سے پہلے ایسا صرویسٹ انڈیز نے کیا تھا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ20 اوور میںآٹھ وکٹ پر 137 رن بنائے تھے۔شان مسعودنے46 منٹ میں28 بالوں پردو چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے38رن بنائے تھے ۔ انگلینڈنے19 اوور میںپانچ وکٹ پر 138 رن بناکر فائنل میںپانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔انگلینڈکی جانب سے بین اسٹروکس نے 81منٹ میں49 بالوں پرپانچ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر52 رن بنائے۔سیم کرن جنہوں نے چار اوور میں12 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا، کومین آف دی میچ ایوارڈ ملا جبکہ وہی مین آٖف دی سریز بھی منتخب ہوئے۔












