• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

بہت ہوچکا اب غزہ جنگ بند کرو، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 20, 2025
0 0
A A
بہت ہوچکا اب غزہ جنگ بند کرو، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (ہ س)۔العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو غزہ میں جنگ ختم کرے یا پھر امریکی حمایت سے ہاتھ دھو لے۔ذرائع کے مطابق یہ غیر معمولی امریکی دباؤ دراصل خلیجی ممالک کی بے مثال سفارتی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایک حتمی معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے، جب کہ واشنگٹن کی جانب سے دباؤ واضح طور پر اور شدت اختیار کر چکا ہے۔اس دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر میں ٹرمپ کی اس پیغام رسانی کے بعد شدید اضطراب کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ اس وقت حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے، جبکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بالواسطہ بات چیت کا عمل بھی جاری ہے۔ادھر امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے پیر کو ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے معاونین نے اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر جنگ نہ رکی تو "ہم آپ کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں گے”۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو کنیسٹ اور عوامی سطح پر حمایت حاصل ہے مگر وہ سیاسی عزم کے فقدان کا شکار ہیں۔اتوار کی شب بنجمن نیتن یاھو نے غزہ میں کچھ غذائی امدادی سامان داخل ہونے کی اجازت دی تھی جو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کا فیصلہ تھا۔ اسرائیلی وزرا کے مطابق یہ فیصلہ امریکی دباؤ کا نتیجہ تھا۔اسرائیل کے وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی صدر کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں نے یہ فیصلہ کروایا۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکہ کی طرف سے شدید دباؤ ڈالا گیا۔اسی دوران اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے امداد کی منظوری پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا، جسے مسترد کر دیا گیا۔ بن گویر نے اس فیصلے کو "سنگین غلطی” قرار دیا اور کہا کہ اس پر کابینہ میں اتفاق رائے نہیں تھا، جبکہ قومی سلامتی کے مشیر زاحی ہَنگبی نے ان پر الزام لگایا کہ وہ اشتعال انگیزی کر رہے ہیں۔نیتن یاھو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سامان کی کچھ مقدار کو غزہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس پر حماس کا کنٹرول روکنے اور امداد کو صرف انسانی علاقوں تک محدود رکھنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔حکومتی منصوبے کے مطابق 24 مئی سے ایک امریکی سکیورٹی کمپنی امداد کی تقسیم کی نگرانی شروع کرے گی، جب تک یہ انتظام شروع نہیں ہوتا امدادی سامان اْن علاقوں تک پہنچایا جائے گا جہاں شدید جھڑپیں نہیں ہو رہیں۔ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں غزہ کے شہریوں کو امداد پہنچانے پر زور دیا ہے، جبکہ اسرائیل ایران کے ساتھ مذاکرات اور یمن میں حوثیوں کے ساتھ جنگ بندی جیسے معاملات پر ٹرمپ اور نیتن یاھو کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔یاد رہے اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں تمام قسم کی امداد کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی تاکہ حماس پر دباؤ ڈالا جا سکے اور باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسے مجبور کیا جا سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی تجویز پر فلسطینی گروپوں سے مشاورت کر رہے ہیں: حماس

    امریکی تجویز پر فلسطینی گروپوں سے مشاورت کر رہے ہیں: حماس

    مئی 31, 2025
    رام اللہ میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کو اسرائیل روکنے پر بضد

    رام اللہ میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کو اسرائیل روکنے پر بضد

    مئی 31, 2025
    اسرائیل کا فرانسیسی صدر پریہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ چھیڑ نے کا الزام

    اسرائیل کا فرانسیسی صدر پریہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ چھیڑ نے کا الزام

    مئی 31, 2025
    حماس امریکی تجویز کو قبول کرے ورنہ اسے ختم کردیا جائے گا: اسرائیلی وزیر دفاع

    حماس امریکی تجویز کو قبول کرے ورنہ اسے ختم کردیا جائے گا: اسرائیلی وزیر دفاع

    مئی 31, 2025
    امریکی تجویز پر فلسطینی گروپوں سے مشاورت کر رہے ہیں: حماس

    امریکی تجویز پر فلسطینی گروپوں سے مشاورت کر رہے ہیں: حماس

    مئی 31, 2025
    رام اللہ میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کو اسرائیل روکنے پر بضد

    رام اللہ میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کو اسرائیل روکنے پر بضد

    مئی 31, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist