نئی دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے تحت ’’ماحولیاتی ہفتہ‘‘ منایا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت مڈل اسکول کی نگران نصرت جہاں کی قیادت میں ’’شجر کاری‘‘ کی گئی ۔ اس موقع پر پروفیسر سارہ بیگم ڈین شعبہ تعلیم ( مہمان خصوصی) نے اسکول کیمپس میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا ۔جامعہ اس موقع پر سینئر اسکول کے پرنسپل محمد ارشد خان اور ظفر احمد صدیقی پرنسپل سید عابد علی اسکول نے بھی شجر کاری کی۔ اقبال احمد خان سابق قائم مقام نگران اور ایکٹیویٹی انچارج عائشہ رحمان کی زیر نگرانی،بڑی تعداد میں اساتذہ حارث الحق، شاہدہ مشتاق ، سید مسرور علی، دیگرا ور طلباءوطالبات نے شرکت کی اور کامیابی کے ساتھ ’’ماحولیاتی ہفتہ‘‘ کا اختتام ہوا۔ جامعہ مڈل اسکول اپنے قیام سے ہی اس طرح کی مہم اور پروجیکٹ کے ذریعہ حساسیت اور بیداری پیدا کرنےکے لیے سرگرم اور کوشاں رہا ہے ۔ اس مہم کا مقصد بچوں میں ماحول کا تحفظ ،اس کے بچاؤ کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ پیڑ لگائے جائیں اور ماحول کو آلودہ کرنے والے عوامل پر کنٹرول کیا جائے۔












