• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایردوان کی جماعت کو بد ترین تاریخی شکست

استنبول کے نو منتخب میئر اور حزب اختلاف کے اکرم امام اوغلو نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبا تمام بیلٹ بکس کھل چکے ہیں اور انہوں نے اپنے حامیوں کے ایک پرجوش ہجوم سے کہا کہ ’کل ہمارے ملک کے لیے موسم بہار کا ایک نیا دن ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 2, 2024
0 0
A A
ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایردوان کی جماعت کو بد ترین تاریخی شکست
Share on FacebookShare on Twitter

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کو ملک کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ووٹ ان کی پارٹی کے لیے دو دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد ایک ’ٹرننگ پوائنٹ‘ یعنی اہم موڑ ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک کی آٹھ کروڑ 50 لاکھ آبادی کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) نے نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ رجب طیب ایردوآن کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اتوار کو ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی نے دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت کئی شہروں میں میدان مار لیا۔استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے صدر ایردوان کی اے کے پارٹی کے امیدوار کے خلاف باآسانی فتح حاصل کی جب کہ ری پبلکن پیپلز پارٹی نے کئی دیگر بڑے شہروں میں بھی میئر کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مجموعی طور پر ری پبلکن پارٹی نے ترکیہ کے 81 صوبوں میں سے 36 کی میونسپلٹی جیت لی جب کہ ایردوان کی جماعت اے کے پارٹی کے کئی مضبوط اضلاع میں بھی حزبِ اختلاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
صدر ایردوان نے تقریباً دو دہائیوں تک ترکیہ پر حکومت کی ہے اور الیکشن سے قبل ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں اے کے پی اور ری پبلکن پیپلز پارٹی میں استنبول میں سخت مقابلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
یہی نہیں ری پبلکن پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں ممکنہ شکست دیکھی جا رہی تھی۔ لیکن انتخابی نتائج ان تمام جائزوں کے برعکس آئے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایردوان اور ان کی اے کے پی کو بڑھتی ہوئی مہنگائی، غیر مطمئن اسلام پسند ووٹروں اور استنبول میں امام اوغلو کے بیانیے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے امام اوغلو کو صدر ایردوان کے ممکنہ صدارتی حریف کے طور پر مزید مضبوط کر دیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ری پبلکن پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں 37 فی صد ووٹ حاصل کیے جو اس کی صدر ایردوان کی پارٹی کے خلاف سب سے بڑی انتخابی فتح ہے۔
خبر کے مطابق 80 فی صد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ استنبول کے موجودہ میئر اکرم امام اوغلو ترکیہ کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز میں بڑے فرق سے آگے ہیں۔
نتائج کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے میئر منصور یاواس نے اپنے حریف سے 25 پوائنٹس کی واضح برتری کے ساتھ اپنی نشست برقرار رکھی ہے۔
اس الیکشن کو ایردوان کی مقبولیت کے پیمانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ان کی پارٹی ان انتخابات میں پانچ سال قبل کے انتخابات میں کھوئے گئے اہم شہری علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔سال 2019 کے الیکشن میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں ری پبلکن پیپلز پارٹی کی فتح نے ایردوان کی ناقابل تسخیر حیثیت کو پہلی بار توڑ دیا تھا۔
ستر سالہ ایردوان کے لیے ان کے آبائی شہر استنبول سے جیتنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن ان کی جماعت استنبول میں بھی ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی ہے۔
رجب طیب ایردوآن نے اپنی پارٹی کے صدر دفتر میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انتخابی ناکامی کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے ہمیں وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم یقینا قوم کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ ہم ضد کرنے، قومی مرضی کے خلاف کام کرنے اور قوم کی طاقت پر سوال اٹھانے سے گریز کریں گے۔‘ایردوآن 2014 سے ترکیہ کے صدر ہیں اور انہوں نے گذشتہ سال مئی میں نئی مدت کے لیے کامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے استنبول سے دوبارہ جیتنے کے لیے مہم کا آغاز کرتے وقت استنبول کو قومی ’خزانہ‘ قرار دیا تھا۔
لیکن جب وہ انتخابی مہم پر حاوی رہے، تو ان کے ذاتی کردار نے ملک کی معیشت کے بارے میں وسیع پیمانے پر خدشات پر قابو پانے میں مدد نہیں کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    مارچ 31, 2026
    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مارچ 31, 2026
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist