نئی دہلی، دلت مسلم ایکتا فرنٹ کے قومی صدر نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو خط لکھ کر مانگ کی ہے کہ دہلی میں مدرسہ بورڈ کا قیام ہونا چاہئے۔ دلت مسلم ایکتا فرنٹ کے قومی صدر نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں ہزاروں مدرسے ہیں اور ان مدرسوں میں لاکھوں کی تعداد میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کو کوئی سرکاری امداد بھی نہیں مل رہی ہے۔ مدرسوں میں پڑھانے والے ٹیچروں کو بھی تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور مدرسہ چلانے والوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ دوسرے صوبوں جیسے بہار اور اترپردیش کے علاوہ کئی دیگر صوبوں میں مدرسوں کو سرکاری مدد مل رہے اور ان کا نظام ٹھیک چل رہے ہیں، لیکن دہلی میں مدرسوں کو کسی بھی طرح کی سرکاری امداد نہیں مل رہے ہیں۔ دوسرے صوبوں کی طرح دہلی میں بھی مدرسوں کو سرکاری امداد ملنی چاہئے۔ دلت مسلم ایکتا فرنٹ کے قومی صدر مرزا مہتاب بیگ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور دہلی کے ایل جی کو خط لکھ کر مانگ کی گئی ہے کہ دہلی میں مدرسہ بورڈ قائم کیا جائے۔
اور ان کو سرکاری امدا فراہم کی جائے تاکہ مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں اور پڑھانے والے اساتذہ کو کچھ راحت ملے۔












