• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 14, 2023
0 0
A A
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
Share on FacebookShare on Twitter
اردو کےایک شاعر کفیل آزر نے کہا تھا کہ”بات نکلیگی تو پھر دور تلک جائے گی”
لندن میں راہل گاندھی کے بیانات کی سیریز کا بھی دور تک نکل جانا فطری ہے ۔پیر کے روز لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جو کچھ ہوا اس کے مرکز میں تو یقینا راہل گاندھی کا بیان تھا لیکن اس بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اور آئندہ بھی پیش کیا جائے گاوہ ایک خاص سیاسی حکمت عملی ہے جس میں برسر اقتدار بی جے پی کانگریس سے بہت آگے ہے ۔در اصل راہل گاندھی اور ان کی پارٹی کانگریس کو  موجودہ سیاسی منظر نامہ میں ایک ویلن کے طور پر پیش کرنے کے سوا ملک کی دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔
2014 کے بعد پہلی بار بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ سول سوسائٹی کی مدد سے راہل گاندھی نے جو سیاسی تیر چلایا تھا وہ بالکل نشانہ پر لگا ہے اور پورے ملک میں یہ پیغام نشر ہو چکا ہے کہ راہل گاندھی محض ایک کانگریسی ممبر آف پارلیامنٹ نہیں بلکہ فکری سطح پر ان کے مقابلے کا کوئی سیاسی لیڈر کسی بھی پارٹی کے پاس نہیں ہے جو اتنے مشکل حالات میں بھی مسلسل کانگریس پارٹی اور اس کے اقدار کی بحالی کے لئے انتھک جدو جہد کر رہا ہے ۔لگے ہاتھوں ہنڈن برگ ریسرچ کا معاملہ بھی سامنے آگیا اور ملک کے شہریوں کے سامنے یہ سچائی بھی آ گئی کہ راہل نے اپنی جاترا کے دوران اڈانی اور نریندر مودی کے گہرے تعلقات کی جو باتیں کہی تھیں اس میں کتنی صداقت ہے ۔ایسا لگنے لگا تھا کہ اب نریندر مودی اینڈ کمپنی کے لئے اس جال سے نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا کہ یکایک راہل کے سفر لندن اور وہاں جاکر ان کے ذریعہ دئے گئے بیانات نے ملک کے سیاسی ماحول میں زلزلہ لا دیا ۔ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مصداق بی جے پی نے اس موقعہ کو غنیمت جانا اور اس نے نہایت شاطرانہ انداز میں دونوں ایوانوں کو جنگ کا میدان بنا دیا اور کیوں نہ بناتی کہ اس کے علاوہ اس کےپاس اڈانی معاملے سے نبرد آزما ہونے کے لئے دوسرا کوئی راستہ بھی نہیں تھا۔نریندر مودی نے اڈانی جیسے سرمایہ دار کے ساتھ مل کر ہی اقتدار حاصل کی ہے اور اس سے ملک کی معاشی صورت حال بری طرح بگڑ چکی ہے راہل گاندھی نے یہ پیغام ملک کےکونے کونےکونے میں بھارت جوڑو جاترا کے دوران پہنچا دیا ہے۔اور یہ ان کا کارنامہ ہے کیونکہ ایسے دور میں جب ملک کا تمام مین اسٹریم میڈیا سرمایہ داروں کے قبضہ میں ہو یہ کارنامہ آسان بھی نہیں ہے اور اس کے لئے راہل گاندھی کو ساڑھے تین سو کیلو میٹر پیدل چلنا بھی پڑا لیکن ان کا مشن کامیاب بھی ہوا۔اور وہ ہیرو بن گئے ۔اب گیند نریندر مودی کے پالے میں تھی اور ریفری کی لمبی وسل کا وقت بھی قریب آرہا تھا میری مراد 2024 کے عام انتخاب سے ہے ۔پارلیامنٹ میں جو کچھ 13 مارچ کو ہوا بی جے پی کی جانب سے شروع ہوا ہے اور وہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں راہل گاندھی کو ایک بار پھر ہیرو سے زیرو بنانے کی کوشش ہے ۔اور تاثر یہ دینا ہے کہ انہوں نے سیلف گول کر لیا ہے ۔بی جے پی اس آر پار کی لڑائی کے لئے تیار ہے اور اب اگر اس نے تھوڑی سی بھی سستی دکھائی تو اپوزیشن کی جے پی سی کے مطالبے کو ماننا پڑیگا اور پھر اس کے نتیجے میں نریندر مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کے ذریعہ ملک کی معاشی صورت حال کے سارے راز کھل کر سامنے آجائینگے اور 2024 میں بی جے پی کی شکست کا نتیجہ ابھی سامنے آ جائے گا ۔
پارلیامنٹ میں 13 مارچ میں راج ناتھ سنگھ نے جو تیور دکھائے ہیں اور براہ راست راہل گاندھی پر حملہ کیا ہے وہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ بجٹ سیشن پارٹ 2 ابھی اور ہنگامہ خیز ہونے والا ہے ۔دوسری طرف حزب اختلاف بھی اب آر پار کے موڈ میں ہے کیونکہ 13مارچ کو سیشن شروع ہونے سے قبل جس طرح کانگریس کے صدر کھڑگے کے چیمبر میں حزب اختلاف کی 16پارٹیوں کے ممبر آف پارلیامنٹ سر جوڑ کر بیٹھے ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔اب حزب اختلاف کے پاس بھی زیادہ کچھ کرنے کو بچا بھی نہیں ہے کیونکہ نریندر مودی کے اشارے پر ای ڈی اور سی بی آئی جتنی سرگرم ہو گئی ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ۔حزب اختلاف کو جیل یا جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے اور اس وقت بھی اگر اس نے کانگریس کو اکیلا چھوڑا تو پھر نریندر مودی کی سرکار کسی کے ساتھ رو رعایت کرنے والی نہیں ہے اس کو حزب اختلاف خوب اچھی طرح سمجھ چکی ہے ۔یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ لندن میں راہل کے بیان نے ملک میں حزب اختلاف کو متحد کرنے کا کام کر دیا ہے اور مودی حکومت کے سامنے ایک بڑا چیلنج پھر آ کھڑا ہوا ہے ۔
مودی اینڈ کمپنی جس طرح اڈانی معاملے پر جے پی سی نہ بننے دینے پر اڑی ہے اس سے یہ بھی صاف ہو گیا ہے کہ راہل گاندھی نے اڈان اور مودی کے ناجائز تعلقات پر انگلی اٹھائی ہے وہ بالکل سچی اور پکی بات ہے اور اس کا ثبوت خود بی جے پی دے رہی ہے۔پارلیانٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب خود برسر اقتدار پارٹی سیشن چلنے میں رکاوٹ کھڑی کرے ۔جہاں تک راہل گاندھی کے بیان کا تعلق ہے تو بھارت میں جمہوری اقدار اور حقوق انسانی کو اپنی ایجنسیوں کے ذریعہ یہ سرکار جس بے دردی سے پامال کر رہی ہے راہل گاندھی نے اس کی طرف صرف اشارہ کیا ہے ۔اگر بی جے پی کے کچھ لوگ انگریزی پڑھنا لکھنا جانتے ہوں تو انہیں نیویارک ٹائمس کا تازہ شمارہ پڑھنا چاہئے جس میں انورادھا بھسین نے مودی سرکار کے ذریعہ کشمیر ٹائمس کو  بند کرنے کی سازش کا پردہ فاش کیا ہے ۔اور مودی کے وزیر اس خبر کو حکومت ہند کے خلاف پروپیگنڈہ قرار دے رہے ہیں ۔
انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر انوراگ ٹھاکر کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اب بات بہت دور تک پہنچ گئی ہے ۔یہ ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے مٹھی بھر میڈیا کو ڈی اےوی پی کے ذریعہ مالامال کر کے اور باقی اخبارات کا اشتہار بند کرنے سے ڈیمیج کنٹرول ہونے والا نہیں ہے ۔
شعیب رضا فاطمی
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist