• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس عاملہ و مجلس منتظمہ کا شہر مالیگائوں میں منعقدہ ایک روزہ اجلاس اختتام پذیر

ہمارے علماء اور مجاہدین نے اس ملک کو نہ صرف مضبوط و مستحکم کیا ہے بلکہ اس کے تحفظ و بقاء کے لئے اپنی جانیں تک قربان کی ہیں: مولانا ندیم صدیقی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 9, 2026
0 0
A A
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس عاملہ و مجلس منتظمہ کا شہر مالیگائوں میں منعقدہ ایک روزہ اجلاس اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

مالیگائوں  ،پریس ریلیز،ہماراسماج: آج یہاں شہر مالیگائوں کے لوٹس لانس میںجمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس عاملہ و مجلس منتظمہ کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں صوبے مہاراشٹر کے تمام اضلاع سے اراکین عاملہ و منتظمہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں عبادت گاہوں کے کاغذات کی درستگی مہم میں تیزی لانے ،ایس۔آئی۔آر سے متعلق عوامی بیداری اور جنم داخلہ و دیگر کاغذات کی درستگی ، مآب لنچنگ اور ہراسانی کو روکنے کے لئے تدابیر، حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئےچل رہی اسکیمات و مراعات حاصل کرنے ، فرقہ پرستوں کی جانب سے مساجد و مدارس اور مقابر کو منہدم کرنے اور عوامی جگہ پر عبادت سے روکنے،مدارس کے تحفظ اور عصری تعلیم کے لئے اسکولوں کے قیام کی کو شش کرنے ،فتنۂ ارتداد کے انسداد اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے ضروری اقدامات کرنے،دینی تعلیمی بیداری مہم جیسے اہم امور پر پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے جمعیۃ علماء کی شاندار تاریخ اکابرین کی بیش بہا قربانیوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فر مایا کہ ہمارے علماء اور مجاہدین نےاس ملک کو نہ صرف مضبوط و مستحکم کیا ہے بلکہ اس کے تحفظ و بقاء کے لئے اپنی جانیں تک قربان کی ہیں ۔انہوں نے ایس۔آئی۔آر کے اندراج، اس کی قانونی اہمیت اور طریقۂ کار سے واقف کراتے ہوئےڈوکو مینٹ کی درستگی ،مدارس و مساجد کے تحفظ مکاتب دینیہ کے قیام اور دیگر امور کی طرف شرکاء کی توجہ مبذول کرائی ۔مولانا محمد ابراہیم قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے ایس آئی آر سے متعلق عوامی بیداری، آئین کی روشنی میں شہریت کے ثبوت کے لئےدرکاردستاویزات وغیرہ کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی ،انہوں نےمر کزی و صوبائی حکومتوں کیجانب سے اقلیتوں کیلئے اسکیمات و مراعات حاصل کرنے کے طریقہ کار کو مفصل انداز میں سمجھایا ۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ناظم تنظیم مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب نے تحریک آزادی میں علماء کرام اور مسلمانوں کی قر بانیوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ فرقہ پرست عناصر کی جانب سے مساجد، مدارس اور مقابر کو منہدم کرنے، نقصان پہنچانے، یا عوامی مقامات پر عبادت سے روکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جو آئین، قانون اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات سے معاشرتی ہم آہنگی متاثر، عوام میں خوف و اضطراب پیدا، اور قانون کی حکمرانی کمزور ہوتی ہے۔ مذہبی مقامات کسی ایک طبقے نہیں بلکہ قومی ورثہ اور سماجی امن کی علامت ہوتے ہیں،اس لئے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کہ مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے مؤثر قانونی، انتظامی اور حفاظتی اقدامات کرے۔قاری شمس الحق قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ )نے فرمایا کہموجودہ دور میں فکری انتشار، دینی کمزوری، الحادی افکار، اور معاشرتی مسائل کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے اس کی اصلاح کی فکر کرنا ہم کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔مولانا آصف شعبان صاحب صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگائوں نے اپنے تمہیدی گفتگو میں اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان کرام اور شرکا اجلاس کا خیر مقدم کیا ۔ مولانا سراج احمد قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور ) نے مدارس کے تحفظ اور عصری تعلیم کیلئے اسکول کے قیام کےمتعلق تجویز پیش کی ۔ مفتی محمد ناصر قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد ) نے دینی تعلیمی بیداری مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق تجویز پیش کی ۔مولانا ایوب صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع عثمان آباد ) نے عبادت گاہوں کے کاغذات کی درستگی کے تعلق سے تجویز پیش کی ۔مفتی ذاکر الدین قاسمی صاحب( صدر جمعیۃ علماء انجن گائوں ضلع امراوتی ) نے جمعیۃ علماء اور اس کا طریقہ کار اسلامی تعلیمات کی تجویز پیش کی ۔اجلاس کا آغاز قاری شمس الحق قاسمی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،قاری سعد بن اسلم صاحب ار گذار صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ نے نعت پاک پیش کی ، مولانا حافظ انیس اظہر ملی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک ) نے تحریک صدارت پیش کی ،مولانا نور محمد بلالی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع ) جلگائوں نے اس کی تائید و توثیق کی ،اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کی کئی ضلع صدرور و نظماء مولانا صابر رشیدی بیڑ ،مولانا ارشاد اللہ مخدومی ضلع احمد نگر ،مفتی محمد شاہد قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونہ،زاہد بھائی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ،مولانا شمیم اختر ندوی ضلع پال گھر و دیگر نے تائید و تو ثیق کی مفتی عبد الرزاق ملی صاحب صدر جمعیۃ علماء اور نگ آباد نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ، مولانا جمال ناصر ایوبی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ ضلع ناسک نے مہمان کرام اور شرکاء اجلاس سے اظہار تشکر کیا ۔اس موقع پر جمعیۃ کے جھنڈے کی صدر محترم کے ذریعہ پر چم کشائی عمل میں آئی اور ترانہ پیش کیا گیا ۔ اجلاس کو کامیاب بنانے میں قاری اخلاق احمد جمالی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر مالیگائوں اور ان کی ٹیم خاص طور پر حافظ محسن کریم محمدی ، مفتیاسلم جامعی ،ظہیر قیصر ،خلیل ایم ایم مدنی ،حافظ رمضان اشاعتی ، حافظ عارف عثمانی ، جمیل مقادم ،عارف اقبال ،صابر شیخ ، سلیم بابا عباسی و دیگر نے اہم کردار ادا کیا ۔ صدرمحترم مولانا ندیم صدیقی صاحب کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist